تاریخ شائع کریں2019 27 November گھنٹہ 19:32
خبر کا کوڈ : 443581

عراق کی مرکزی حکومت اور آئین میں اصلاحات کی حمایت کرتے ہیں

عراقی کردستان ریجن کے سربراہ نچیروان بارزانی نے عراق کی مرکزی حکومت اور آئین میں اصلاحات کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
عراقی کردستان ریجن کے سربراہ نچیروان بارزانی نے عراق کی مرکزی حکومت اور آئین میں اصلاحات کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
عراق کی مرکزی حکومت اور آئین میں اصلاحات کی حمایت کرتے ہیں
عراقی کردستان ریجن کے سربراہ نچیروان بارزانی نے عراق کی مرکزی حکومت اور آئین میں اصلاحات کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
 کرد ٹی وی روداو کی رپورٹ کے مطابق عراقی کردستان ریجن کے سربراہ نچیروان بارزانی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عراقی کردستان ریجن، عراق کے بنیادی آئین میں ہرطرح کی ایسی اصلاح کی جو عراقی شہریوں کے حالات بہتر ہونے کا باعث ہوں، حمایت کرتا ہے۔ عراقی کردستان کے صدر نے عراقی وزیراعظم کی تبدیلی کے بارے میں کہا کہ خود وزیراعظم کو تبدیل کرنے سے اس ملک کے مسائل کے حل میں کوئی مدد نہیں ملے گی۔ عراقی کردستان کے صدر نچیروان بارزانی نے یاد دہانی کرائی کہ آئندہ ہفتے اس علاقے کا ایک وفد تیل اور بجٹ سمیت مختلف موضوعات کے بارے میں عراقی حکام سے صلاح و مشورے کے لئے بغداد کا دورہ کرے گا۔ عراق کے بعض شہروں میں گذشتہ دنوں بے روزگاری، عام سروسز کی نامناسب صورت حال اور دفتری بدعنوانی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہوئے تھے تاہم بعض مغربی ممالک کی مداخلت کے باعث مظاہروں نے تشدد کی شکل اختیار کر لی تھی اور پرتشدد واقعات میں سیکڑوں افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے تھے۔درایں اثنا امریکہ نے ابھی حال ہی میں ایک مداخلت پسندانہ موقف اختیار کرتے ہوئے عراق میں انتخابی اصلاحات اور قبل از وقت انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب عراقی پارلیمنٹ کے دفاعی و سیکورٹی کمیشن کے رکن کریم علیوی نے ایک بار پھر عراق میں عوامی مظاہروں کو یرغمال بنانے اور اسے راستے سے ہٹانے میں امریکہ کے کردار پر تاکید کی ہے۔ کریم علیوی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ نامعلوم افراد نے مطاہروں کے دوران عوامی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا کہا کہ عراقی حکام ، عوامی مظاہروں میں بیرونی فریقوں کو مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے۔عراق کی وزارت دفاع نے بھی ایک بیان جاری کر کے اعلان کیا ہے کہ عراق میں فتنہ و فساد اور افرا تفری پیدا کرنے کے مقصد سے مظاہرین اور سیکورٹی فورسس کو نشانہ بنانے اور قتل کرنے کا ذمہ دار تیسرا فریق ہے۔
https://taghribnews.com/vdcevx8ezjh8eni.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ