تاریخ شائع کریں2019 27 November گھنٹہ 15:57
خبر کا کوڈ : 443569

ایرانی عوام کے عزم و حوصلے نے ایک مرتبہ پھر دشمن کو رسوا کردیا

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ ایران کے عوام نے ایک بار پھر اپنی عظمت کا جلوہ پیش کرکے دشمن کی خطرناک سازش ک
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ ایران کے عوام نے ایک بار پھر اپنی عظمت کا جلوہ پیش کرکے دشمن کی خطرناک سازش کو ناکام بنادیا ہے.
ایرانی عوام کے عزم و حوصلے نے ایک مرتبہ پھر دشمن کو رسوا کردیا
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ ایران کے عوام نے ایک بار پھر اپنی عظمت کا جلوہ پیش کرکے دشمن کی خطرناک سازش کو ناکام بنادیا ہے.
بدھ کی صبح عوامی رضاکار فورس بسیج کے ہزاروں جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی نے پچھلے ایک ہفتے کے دوران ایرانی قوم کی پرشکوہ تحریک کی قدر دانی کی۔ آپ نے شرپسندوں کے اقدامات کے خلاف پرجوش مظاہرے کرنے پر پوری قوم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے فرمایا کہ ملت ایران نے اپنے اس اقدام سے دشمن کی جانب سے تیار کی جانے والی انتہائی وسیع اور خطرناک منصوبہ بند سازش کو نقش بر آب کردیا۔ آپ نے فرمایا کہ میں ملت ایران کی گہری تکریم و تعظیم کرتا ہوں جس نے اپنے اقدام سے ایک بار پھر حقیقی معنوں میں اپنی طاقت اور عظمت کو ثابت کردیا ہے۔رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ دشمن نے اس سازش کی تیاری پر بھاری سرمایہ کاری کی تھی اور موقع کی تلاش میں تھے تاکہ تخریبی اقدامات اور قتل و غارت گری کا بازار گرم کریں۔ وہ یہ تصور کر بیٹھے تھے پیٹرول کے معاملے سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے اور انہوں نے اپنے لاؤ لشکر کو میدان میں اتار دیا لیکن ایران کے عوام اپنے پرشکوہ اقدام کے ذریعے دشمن کی حرکت کو ناکام بنادیا۔آپ نے ایرانی عوام کے مظاہروں کو پولیس فورس، سپاہ اور عوامی رضاکار فورس کے اقدامات سے زیادہ اہم قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ ایرانی قوم کی اس عظیم تحریک نے جو زنجان اور تبریز سے شروع ہوئی اور بعض دیہاتوں تک پہنچی اور تہران میں اس  کا اختتام ہوا، عالمی سامراج اور صیہونیزم کے منہ پر زور دار طمانچہ رسید کیا ہے اور اسے پسپائی اختیار کرنا پڑی۔رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ ملت ایران کے اصل دشمنوں نے اس عوامی تحریک کے حقیقی پیغام اور معنی کو اچھی طرح سمجھ لیا۔آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای عوامی رضاکار فورس بسیج کے قیام کو امام خمینی رح کی جانب سے امریکی سامراج کے مقابلے میں عوامی طاقت کے عظیم مظاہرے سے تعبیر کیا اور فرمایا کہ اگر اس زمانے میں امریکی خطرات کا مقابلہ نہ کیا گیا ہوتا تو معلوم نہیں ملک کا مستقبل کیاہوتا۔بنا برایں عوامی رضاکار فورس بسیج کی حقیقت اور منطق ، خطرات کو دور کرنا اور انہیں فرصت میں تبدیل کرنا ہے۔رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ ایران کا اسلامی نظام، اسلامی اقدار پر استوار ہے اور اسلام انصاف و آزادی کا علمبردار ہے، دوسری جانب تسلط پسند طاقتیں آزادی اور انصاف کی دشمن ہیں بنا برایں ایران کو ہمیشہ تسط پسند طاقتوں اور سامراجی محاذ کی جانب سے خطرات کا سامنا رہتا ہے۔آپ نے امریکہ، یورپ اور دیگر ملکوں میں تسلط پسند نظام کی جانب سے آزادی و انصاف کے قتل کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ تسلط پسند نظام شروع ہی سے قوموں کی آزادی کو دبانے کی کوشش اور ان کی توہین کر رہا ہے اور اس میں کوئی عار بھی محسوس نہیں کرتا بالکل اسی طرح جیسے امریکی کھل کر کہہ رہے ہیں کہ وہ شام  کے تیل کے لیے مشرقی فرات کے علاقے میں داخل ہوئے ہیں یا یہ کہ وہ بلا اجازت عراق میں موجود اپنے فوجی اڈے پر اتر تے ہیں اور اس ملک کی حکومت کو کوئی اہمیت نہیں دیتے۔
https://taghribnews.com/vdcaienyo49nym1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ