تاریخ شائع کریں2019 27 November گھنٹہ 15:44
خبر کا کوڈ : 443564

پاکستان میں چین کی اقتصادی راہداری پر امریکا کے اعتراضات مسترد کرتے ہیں

چین نےامریکی اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ کام جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
امریکی وزارت دفاع کے ترجمان جینگ شوانگ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں ایک بار پھر پاک چین اقتصادی راہداری پر امریکا کے اعتراضات کو دوٹوک انداز میں مسترد کردیا ہے۔
پاکستان میں چین کی اقتصادی راہداری پر امریکا کے اعتراضات مسترد کرتے ہیں
چین نےامریکی اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ کام جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزارت دفاع کے ترجمان جینگ شوانگ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں ایک بار پھر پاک چین اقتصادی راہداری پر امریکا کے اعتراضات کو دوٹوک انداز میں مسترد کردیا ہے۔
جینگ شوانگ نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین پہلے ہی امریکی اعتراض کو بے بنیاد اور بلاجواز قرار دے چکے ہیں، چین سی پیک کی تکمیل کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔
قبل ازیں چینی سفیر ژاؤ جنگ نے بھی سی پیک میں کرپشن کے امریکی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکی ڈپٹی اسٹیٹ سیکرٹری نے سی پیک پر بے بنیاد الزامات عائد کیے ہیں ۔
جبکہ پاکستان کےترجمان وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی حکومت کے کچھ عناصر پرانے اسکرپٹ اور پرانے پلاٹ پر کہانیاں بنارہے ہیں، پہلے بھی ایسے شو فلاپ ہوچکے ہیں اور اب بھی انہیں کچھ فائدہ نہیں ہوگا۔
واضح رہے کہ امریکی خارجہ امور کی نائب سیکرٹری ایلس ویلز نے الزام عائد کیا تھا کہ سی پیک اتھارٹی کو کرپشن سےمتعلق تحقیقات میں استثنیٰ حاصل ہے جس کا بھرپور فائدہ اُٹھاتے ہوئے پروجیکٹ میں ہوشربا کرپشن کا امکان ہے۔
https://taghribnews.com/vdcfvmdjjw6djta.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ