تاریخ شائع کریں2019 26 November گھنٹہ 19:19
خبر کا کوڈ : 443483

امریکہ کے کیمیائی ہتھیاروں کو تلف کرنے کیلئے کوشش کی جانی چاہئیے

ایران کی وزارت خارجہ کے بین الاقوامی امور کے معاون نے کہا ہے کہ امریکہ واحد ملک ہے جس کے پاس کیمیائی ہتھیار ہیں
ایران کی وزارت خارجہ کے بین الاقوامی امور کے معاون نے کہا ہے کہ امریکہ واحد ملک ہے جس کے پاس کیمیائی ہتھیار ہیں اور یہ ہتھیار عالمی امن و سلامتی اور صلح کے لئے بہت بڑا خطرہ ہیں۔
امریکہ کے کیمیائی ہتھیاروں کو تلف کرنے کیلئے کوشش کی جانی چاہئیے
ایران کی وزارت خارجہ کے بین الاقوامی امور کے معاون نے کہا ہے کہ امریکہ واحد ملک ہے جس کے پاس کیمیائی ہتھیار ہیں اور یہ ہتھیار عالمی امن و سلامتی اور صلح کے لئے بہت بڑا خطرہ ہیں۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے بین الاقوامی اور قانونی امور کے معاون غلام حسین دہقانی نے ہالینڈ میں کیمیائی ہتھیاروں کے 24 ویں سالانہ کنونشن کے رکن ممالک کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاو تنظیم سے مطالبہ کیاکہ امریکہ کے کیمیائی ہتھیاروں کو تلف کرنے کیلئے کوشش کی جانی چاہئیے۔
انہوں نے ایران پر عراق کے سابق ڈکٹیٹرصدام کی طرف سے کیمیائی ہتھیاروں کے حملوں کی  22 ویں سالگرہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ  کیمیائی ہتھیاروں کے اثرات آج بھی نمایاں ہیں اور اس سلسلے میں بین الاقوامی امداد ناکافی اور ناچیز ہے۔
غلام حسین دہقانی نے کہا کہ امریکہ دیگر ممالک کو بھی کیمیائی ہتھیار فراہم کررہا ہے جس کے نتیجے میں عالمی امن و سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں  جس کیلئے عالمی اداروں کو کیمیائی ہتھیاروں کو نابود کرنے کے سلسلے میں ٹھوس اقدامات انجام دینے چاہییں ۔
https://taghribnews.com/vdcfcmdjmw6djja.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ