تاریخ شائع کریں2019 26 November گھنٹہ 18:52
خبر کا کوڈ : 443479

پُر امن واپسی مارچ پر صہیونی فوج کی وحشیانہ فائرنگ

غرب اردن پر صیہونی فوج کے حملے میں کم سے کم تین فلسطینی زخمی ہوگئے
صہیونی فوجیوں نے منگل کے روز غرب اردن کے شہر بیت الحم پر حملہ اور فلسطینی نوجوانوں کو اغوا کرنے کی کوشش کی
پُر امن واپسی مارچ پر صہیونی فوج کی وحشیانہ فائرنگ
غرب اردن پر صیہونی فوج کے حملے میں کم سے کم تین فلسطینی زخمی ہوگئے۔
خبروں کے مطابق صہیونی فوجیوں نے منگل کے روز غرب اردن کے شہر بیت الحم پر حملہ اور فلسطینی نوجوانوں کو اغوا کرنے کی کوشش کی۔موقع پر موجود فلسطینی شہریوں نے استقامت کا مظاہرہ کرتے ہوئے صیہونیوں کو اپنے مذموم عزائم کی تکمیل سے باز رکھنے کی کوشش کی تاہم اسرائیلی فوجیوں نے ان پر فائرنگ کردی۔ صیہونی فوجیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر تین فلسطینی زخمی ہوگئے۔ بعد ازاں اسرائیلی فوجیوں نے دو فلسطینی نوجوانوں کو اغوا کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
صیہونی حکومت اپنے توسیع پسندانہ اہداف کی تکمیل کے لیے فلسطینی علاقوں پر حملے کرتی رہتی ہے جس کا مقصد فلسطینیوں کو ہراساں کرنا اور علاقے سے جبری کوچ پر مجبور کرنا ہے۔ایک اور اطلاع کے مطابق صیہونی آباد کاروں کے گروپ نے شمال مغربی نابلس کے گاؤں سبسطیہ میں فلسطینیوں کی زرعی اراضی پر حملہ کر کے زیتون کے درختوں کو نذر آتش کردیا ہے۔فلسطنیوں کے گھروں اور فصلوں پر صیہونی آبادکاروں کے حملے ایسے وقت میں جاری ہیں جب صیہونی حکومت نئی کالونی کی تعمیر کی غرض سے فلسطینیوں کی زیادہ سے زیادہ اراضی ہتھیانے کی کوشش کر رہی ہے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے دسمبر دوہزار سولہ میں قرار داد دو ہزار تین سو چونتیس پاس کر کے فلسطینی علاقوں میں نئی صیہونی بستیوں کی تعمیر فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا تھا۔ لیکن اسرائیل کی ناجائز حکومت امریکہ کی حمایت سے اپنے توسیع پسندانہ مقاصد کو آگے بڑھانے میں مصروف ہے۔
https://taghribnews.com/vdca0enyo49nyy1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ