QR codeQR code

افغانستان میں 30 پاکستانی اور 2 ترک سمیت داعشی دہشتگردوں نے گرفتاری دے دی

درجنوں داعشی عناصر نے افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں خود کو افغان فوجیوں کے حوالے کردیا ہے۔

26 Nov 2019 گھنٹہ 18:26

ننگرہار کے گورنر ہاوس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ باسٹھ داعشی عناصر نے آچین ضلع میں جاری فوجی آپریشن کے دوران افغان فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے


درجنوں داعشی عناصر نے افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں خود کو افغان فوجیوں کے حوالے کردیا ہے۔
ننگرہار کے گورنر ہاوس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ باسٹھ داعشی عناصر نے آچین ضلع میں جاری فوجی آپریشن کے دوران افغان فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے۔عطااللہ خوگیانی کا کہنا تھا کہ ہتھیار ڈالنے والے داعشیوں میں تیس پاکستانی اور دو ترک شہری بھی شامل ہیں۔
پچھلے چند ہفتے کے دوران تقریبا سات سو کے قریب داعشی عناصر نے صوبہ ننگرہار میں خود کو افغان حکام کے حوالے کیا ہے۔گزشتہ ہفتے افغانستان کے صدر نے صوبہ ننگرہار کے دورے اور اس صوبے میں داعش کے خفیہ ٹھکانوں کی تباہی کا اعلان کیا تھا۔ افغانستان کے صوبے ننگرہار کو اس میں داعش کا اہم گڑھ سمجھا جاتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 443476

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/443476/افغانستان-میں-30-پاکستانی-اور-2-ترک-سمیت-داعشی-دہشتگردوں-نے-گرفتاری-دے-دی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com