تاریخ شائع کریں2019 26 November گھنٹہ 15:09
خبر کا کوڈ : 443459

امریکہ سمیت مغربی ممالک ہانگ کانگ میں چین کے خلاف سازش کررہے ہیں

چین کا کہنا ہے کہ ہانگ کانگ میں احتجاج و مظاہرے کے پیچھے امریکہ اور مغربی ممالک کا ہاتھ ہے۔
چین نے ہانگ کانگ میں چین کے خلاف ہو رہے احتجاج و مظاہرہ کے پیچھے امریکہ سمیت مغربی ممالک کے ہاتھ ہونے کا الزام لگایا ہے۔
امریکہ سمیت مغربی ممالک ہانگ کانگ میں چین کے خلاف  سازش کررہے ہیں
چین کا کہنا ہے کہ ہانگ کانگ میں احتجاج و مظاہرے کے پیچھے امریکہ اور مغربی ممالک کا ہاتھ ہے۔
اسپوتنک کی رپورٹ کے مطابق چین نے ہانگ کانگ میں چین کے خلاف ہو رہے احتجاج و مظاہرہ کے پیچھے امریکہ سمیت مغربی ممالک کے ہاتھ ہونے کا الزام لگایا ہے۔
واضح رہے کہ ہانگ کانگ میں دراصل حوالگی پر ایک مسودہ قانون کولیکر جون کے شروع سےہی احتجاج و مظاہرہ ہو رہا ہے۔ تقریبا 4500 مظاہرین کو پولیس نے گرفتارکرلیا گیا ہے جبکہ 1500 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔چینی نائب وزیر خارجہ لی چینگ نے پیر کو ماسکو میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا بے شک ہانگ کانگ میں جاری احتجاج کئی طرح سے بیرونی مداخلت سے منسلک ہیں اورسب سے پہلے امریکہ اور مغربی ممالک اس میں شامل ہیں۔
قابل غور ہے کہ اس سے پہلے برطانیہ میں چینی سفیر لیو شیامنگ نےیکم نومبر کو کہا تھا کہ امریکی ایوان نمائندگان چین کے اندرونی معاملات میں واضح طور پر مداخلت کر رہا ہے۔
https://taghribnews.com/vdciwpa53t1a552.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ