>> امریکی وزارت دفاع کی جانب سے نیول چیف کو برطرف کرنے کا حکم | تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
تاریخ شائع کریں2019 26 November گھنٹہ 14:59
خبر کا کوڈ : 443458

امریکی وزارت دفاع کی جانب سے نیول چیف کو برطرف کرنے کا حکم

امریکی صدر ٹرمپ نے اگست 2017 میں رچرڈ اسپینسر کو امریکی نیول چیف تعینات کیا تھا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوجی معاملات میں بے جا مداخلت کی مخالفت کرنے اور صدر کے متنازع فیصلے کی راہ میں رکاوٹ بننے والے امریکی بحریہ کے سربراہ رچرڈ اسپینسر کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے
امریکی وزارت دفاع کی جانب سے نیول چیف کو برطرف کرنے کا حکم
امریکی صدر ٹرمپ نے اگست 2017 میں رچرڈ اسپینسر کو امریکی نیول چیف تعینات کیا تھا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوجی معاملات میں بے جا مداخلت کی مخالفت کرنے اور صدر کے متنازع فیصلے کی راہ میں رکاوٹ بننے والے امریکی بحریہ کے سربراہ رچرڈ اسپینسر کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔
امریکی وزارت دفاع کی جانب سے نیول چیف کو برطرف کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے۔ امریکی نیول چیف اور صدر ٹرمپ کے درمیان کافی امورخاص طور پر فوجی ٹرائل میں مجرم ثابت ہونے والے اسپیشل آپریشن فورس کے سربراہ نیوی کمانڈو ایڈورڈ کی سزا ختم کرنے پر اختلافات تھے۔
عراق میں تعینات امریکی بحریہ کے کمانڈو اور اسپیشل آپریشن فورس کے سربراہ ایڈورڈ گیلاہر نے دہشتگرد گروہ داعش کے ایک زخمی دہشتگرد کو ہتھیار ڈالنے پر پکڑ لیا تھا تاہم اسے گرفتار کرنے کے بجائے امریکی کمانڈو نے اس دہشتگرد کو تیز دھار چاقو سے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔
امریکی کمانڈو نے دہشتگرد کو ہلاک کرنے کے بعد اس کی لاش پر کھڑے ہوکر تصاویر بھی بنائی تھیں جس میں کمانڈو نے فتح کا نشان بنایا ہوا تھا۔ امریکی بحریہ نے اس اقدام پر کمانڈو ایڈورڈ کا فوجی ٹرائل کیا تھا۔
جولائی میں فوجی عدالت نے کمانڈو ایڈورڈ کو دہشتگرد کے ماورائے عدالت قتل پر تو بری کردیا تھا تاہم لاش کے ساتھ تصاویر بنوانے  پر ان کی تنزلی کر دی گئی تھی جسے صدر ٹرمپ نے بہ یک جنبش قلم ختم کرکے کمانڈو کو ان کے عہدے پر بحال کردیا تھا۔
صدر ٹرمپ کے اس فیصلے پر امریکی بحریہ کے سربراہ رچرڈ اسپینسر نے شدید تنقید کرتے ہوئے اسے فوجی نظم و ضبط اور کورٹ ٹرائل پر کاری ضرب قرار دیا تھا۔ رچرڈ اسپینسر نے صدر ٹرمپ سے فیصلہ واپس لینے کا بھی مطالبہ کیا تھا۔
https://taghribnews.com/vdchmxnk623nkkd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ