تاریخ شائع کریں2019 26 November گھنٹہ 14:50
خبر کا کوڈ : 443457

اسرائیل پوری امت مسلمہ کیلئے سنگین خطرہ ہے

مسلم لیگ نون خیبر پختونخوا کے رہنماء کا کہنا ہے کہ پاکستان کیلئے ایران کی اہمیت اس وقت پہلے سے کہیں زیادہ ہے اور ہمیں اس کا احساس کرنا چاہئے۔

پاکستان مسلم لیگ نون خیبر پختونخوا کے رہنماء اسرار اللہ خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان بہتر تعلقات دونوں ممالک اورپاکستان کیلئے بھی خوش آئند ہوں گے، ایران ہمارا ہمسایہ ہے اس نے ۶۵ کی جنگ میں ہمارا بھرپور ساتھ دیا، تمام تر اختلافات کے باوجود ایران کشمیر کے ایشو پر ڈٹ کر ہمارے ساتھ کھڑا ہے پاکستان کیلئے ایران کی اہمیت اس وقت پہلے سے کہیں زیادہ ہے اور ہمیں اس کا احساس کرنا چاہئے۔
 انہوں نے کہا کہ فلسطین میں ایک بار پھر اسرائیل نے درجنوں بیگناہ مسلمانوں کو شہید کیا اس مسئلہ پر امت مسلمہ کی جانب سے کیوں آواز نہیں اٹھائی جاتی۔
اسرار اللہ خان ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ امت مسلمہ کے کئی اندرونی مسائل ہیں، اس میں کئی جگہوں پر غیر جمہوری حکومتیں مسلط ہیں، عوام کے حقیقی نمائندے اکثریت میں حکمرانی نہیں کر رہے، اس کی وجہ سے مسلمانوں کے ایشوز نہیں اٹھائے جارہے، او آئی سی کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کرے، اسرائیل پوری امت مسلمہ کیلئے سنگین خطرہ ہے، امت مسلمہ کو چاہئے کہ وہ مل کر اس کا مقابلہ کرے۔
https://taghribnews.com/vdcgnw9tuak9tt4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ