تاریخ شائع کریں2019 26 November گھنٹہ 14:39
خبر کا کوڈ : 443454

بھارتی ریاست مہاراشٹر کے سیاسی بحران برقرار

سپریم کورٹ نے وزیراعلیٰ فڑنویس کو کل شام 5 بجے تک فلورٹیسٹ کے ذریعہ ایوان میں اکثریت ثابت کرنے کا حکم دیا ہے۔
ہندوستان میں کانگریس اوردیگر اپوزیشن جماعتوں نے مہاراشٹر کے سیاسی واقعات پر پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں زوردار ہنگامہ کیا جس کی وجہ سے کئی بارکارروائی ملتوی کئے جانے کے بعد پورے دن کے لئے کارروائی ملتوی
بھارتی ریاست مہاراشٹر کے سیاسی بحران برقرار
سپریم کورٹ نے وزیراعلیٰ فڑنویس کو کل شام 5 بجے تک فلورٹیسٹ کے ذریعہ ایوان میں اکثریت ثابت کرنے کا حکم دیا ہے۔
ہندوستان میں کانگریس اوردیگر اپوزیشن جماعتوں نے مہاراشٹر کے سیاسی واقعات پر پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں زوردار ہنگامہ کیا جس کی وجہ سے کئی بارکارروائی ملتوی کئے جانے کے بعد پورے دن کے لئے کارروائی ملتوی کرنی پڑی ہنگامہ کی وجہ سے دونوں ایوانوں میں وقفہ سوالات اور وقفہ صفر میں کوئی قانونی کام کاج نہیں ہوسکا۔
سرمائی اجلاس میں یہ پہلا موقع ہے جب اپوزیشن کے ہنگامہ کی وجہ سے کارروائی پورے دن کے لئے ملتوی کرنی پڑی اور پورے دن کوئی قانونی کام کاج نہیں ہوسکا۔
دوسری جانب ریاست مہاراشٹر کے سیاسی بحران میں کل اس وقت نیا موڑ آ گیاجب شیوسینا ، کانگریس اور این سی پی کے ۱۶۲اراکین اسمبلی نے بی جے پی کے خلاف طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی پارٹی کے اعلی لیڈران کی موجودگی میں حلف اٹھایا کہ وہ حکومت سازی کیلئے کسی بھی طرح سے بی جے پی کا ساتھ نہیں دیں گے اور نہ ہی کسی بھی قسم کی پارٹی مخالف سرگرمی میں شامل ہوں گے۔
سپریم کورٹ مہاراشٹرمیں گورنرکے ذریعہ بی جے پی کو حکومت بنانے کے لئے دعوت دینے کے فیصلے کے خلاف شیوسینا، این سی پی اور کانگریس کی عرضی پرسپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ سنادیاہے۔ کورٹ نے وزیراعلیٰ فڑنویس کوکل شام 5 بجے تک فلورٹیسٹ کے ذریعہ ایوان میں اکثریت ثابت کرنے کا حکم دیاہے۔ کورٹ نے کہا کہ شفافیت کے ذریعہ فلورٹیسٹ کرائے جائے اورارکان اسمبلی کوخفیہ ووٹنگ کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ووٹنگ کا لائیو ٹیلی کاسٹ کرایاجائے گا۔
https://taghribnews.com/vdcdks0ooyt0oo6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ