تاریخ شائع کریں2019 25 November گھنٹہ 15:07
خبر کا کوڈ : 443373

افرقی ملک کانگو میں مسافر طیارے کو حادثہ 29 افراد ہلاک ہوگئے

افریقی ملک کانگو میں ایک مسافر بردار طیارہ رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 29 افراد ہلاک ہوگئے۔
افریقی ملک کانگو کے مشرقی شہر گوما سے پرواز کرنے والا مسافر بردار طیارہ رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا، طیارے میں آگ بھڑک اُٹھی تھی
افرقی ملک کانگو میں مسافر طیارے کو حادثہ 29 افراد ہلاک ہوگئے
افریقی ملک کانگو میں ایک مسافر بردار طیارہ رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 29 افراد ہلاک ہوگئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افریقی ملک کانگو کے مشرقی شہر گوما سے پرواز کرنے والا مسافر بردار طیارہ رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا، طیارے میں آگ بھڑک اُٹھی تھی جب کہ طیارہ گرنے سے کئی مکانات بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔
گوما کے میئر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ طیارے میں عملے سمیت 17 افراد موجود تھے، تمام افراد حادثے میں ہلاک ہوگئے جب کہ گنجان آباد علاقے میں گرنے کے باعث علاقہ کے مکینوں کی بڑی تعدادبھی  ہلاک ہونے والوں میں شامل ہے۔
ریسکیو ادارے کے ترجمان نے انکشاف کیا ہے کہ جس جگہ طیارہ گرا ہے وہ کافی گنجان آباد ہے اور یہاں مکانوں کو بہت نقصان پہنچا ہے، حادثے کی تباہ کاری دیکھ کر محسوس ہوتا ہے کہ گھروں کے ملبے تلے دبے افراد کی تعداد درجنوں میں ہو سکتی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcd5s0osyt0os6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ