تاریخ شائع کریں2019 24 November گھنٹہ 20:02
خبر کا کوڈ : 443296

پڑوسی ممالک کو امریکہ کی حمایت کوئی فائدہ نہیں پہنچائےگی

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر جنرل فدوی نے بعض ہمسایہ ممالک کو شرارت سے دستبردار ہونے کی سفارش کرتے ہوئے کہا ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر جنرل فدوی نے بعض ہمسایہ ممالک کو شرارت سے دستبردار ہونے کی سفارش کرتے ہوئے کہا ہے
پڑوسی ممالک کو امریکہ کی حمایت کوئی فائدہ نہیں پہنچائےگی
اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر جنرل فدوی نے بعض ہمسایہ ممالک کو شرارت سے دستبردار ہونے کی سفارش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے بعض ہمسایہ ممالک کو امریکہ کا آلہ کار بننے سے اجتناب کرنا چاہیے امریکہ کی حمایت انھیں کوئی فائدہ نہیں پہنچائےگی۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر جنرل فدوی نے بعض ہمسایہ ممالک کو شرارت سے دستبردار ہونے کی سفارش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے بعض ہمسایہ ممالک کو امریکہ کا آلہ کار بننے سے اجتناب کرنا چاہیےامریکہ کی حمایت انھیں کوئی فائدہ نہیں پہنچائےگی۔
جنرل فدوی نے ایک تقریب میں شرکت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انقلاب اسلامی کے ساتھ امریکہ کی دشمنی کو 40 سال ہوگئے ہیں اورانقلاب اسلامی نے امریکہ کو گذشتہ 40 برسوں میں مختلف محاذوں پر شکست سے دوچار کیا ہے اور ہم اقتصادی محاذ پر بھی امریکہ کو شکست سے دوچار کرنے کا عزم مصمم کئے ہوئے ہیں۔
جنرل فدوی نےایران میں حالیہ بلوؤں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امرکیوں نے دیکھ لیا کہ ہم نے کس طرح ان کے پروردہ اور تربیت یافتہ افراد کو 48 گھنٹوں کے اندر اندر جمع کرلیا اور اس سلسلے میں ہم نے امریکہ اور اس کے آلہ کار اتحادیوں کے شوم اور ناکام منصوبے کو بری طرح ناکام بنادیا۔
جنرل فدوی نے کہا کہ دشمن کو ہمارا وہی 40 سالہ پرانا پیغام اس فرق کے ساتھ ہے کہ ہم ہر روز مضبوط اور قوی ہورہے ہیں اور آج ہم دشمن کی ہر سازش اور اس کے ہر حملے کو ناکام بنانے کے لئے پہلے سے کہيں زیادہ قوی اور مضبوط ہیں۔
جنرل فدوی نے کہا کہ ایران میں ہونے والے حالیہ بلوؤں اور شرارتوں میں امریکی، فرانسیسی، برطانوی اور سعودی شرپسند عناصر ملوث تھے جنھیں ہم نے 48 گھنٹوں کے اندر اندر گرفتار کرلیا۔
جنرل فدوی نے کہا کہ فرانس میں گذشتہ 11 مہینوں سے عوامی احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور فرانسیسی حکومت اپنے ملک میں ہونے والے احتجاج کے مقابلے ميں بالکل ناکام ہوگئی ہے۔
جنرل فدوی نے کہا کہ دشمنوں نے خود اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ ایران میں ہونے والے حالیہ بلوؤں کے پيجھے ان کا ہاتھ ہے۔
انھوں نے کہا کہ دشمنوں نے ایرانی عوام کے احتجاج کو اغوا کرنے کی کوشش کی لیکن ایرانی عوام نے ہوشیاری اور بیداری کے ساتھ دشمنوں کی کوشش کو ناکام بنادیا اور امریکی ، سعودی، صہیونی ، برطانوی اور فرانسیسی بلوائیوں اور شر پسندوں کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔  جنرل فدوی نے کہا کہ ایرانی عوام دشمن کی ہر سازش اور فتنہ کو ناکام بنانے کے لئے آمادہ ہیں۔
https://taghribnews.com/vdchwxnk-23nkid.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ