تاریخ شائع کریں2019 24 November گھنٹہ 18:15
خبر کا کوڈ : 443285

امریکی پالیسیاں دنیا کے امن کو خطے میں ڈال رہی ہیں

چین کے وزیر خارجہ نے اپنے ملک کے خلاف امریکہ کے یکطرفہ بیان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا
چین کے وزیر خارجہ نے اپنے ملک کے خلاف امریکہ کے یکطرفہ بیان پر شدید تنقید کرتے ہوئے واشنگٹن کو دنیا میں عدم استحکام کا سب سے بڑا عنصر قرار دیا ہے۔
امریکی پالیسیاں دنیا کے امن کو خطے میں ڈال رہی ہیں
چین کے وزیر خارجہ نے اپنے ملک کے خلاف امریکہ کے یکطرفہ بیان پر شدید تنقید کرتے ہوئے واشنگٹن کو دنیا میں عدم استحکام کا سب سے بڑا عنصر قرار دیا ہے۔
 چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے جاپان میں گروپ بیس کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر ہالینڈ کے وزیر خارجہ اسٹف بلاک سے ملاقات میں کہا کہ پروٹیکشن ازم پالیسی اور خود سرانہ اقدامات کے پیش نظر امریکہ دنیا میں عدم استحکام پیدا کرنے والا سب سے بڑا عنصر بن گیا ہے۔
چین کے وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکی حکام نے بیجنگ کے سلسلے میں منھ زوری کا رویہ اختیار کر رکھا ہے اور وہ دنیا میں جہاں بھی گئے ہیں چین کی برائی کی ہے اور بے بنیاد الزامات لگائے ہیں۔
وانگ ای نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ کوئی بھی طاقت چین کے بڑھتی ہوئی ترقی کو نہیں روک سکتی تاکید کی کہ واشنگٹن، زیرو گیم کھیل کر رہا ہے جس سے اسے کچھ حاصل نہیں ہو گا۔ 
صحافتی حلقوں کا کہنا ہے کہ امریکی رویّے پر چین نے اتنی شدید تنقید کھبی نہیں کی تھی جس سے پتہ چلتا ہے کہ تجارتی میدان میں دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات کے باوجود بیجنگ اور واشنگٹن کے اختلافات اپنی جگہ باقی ہیں۔ 
https://taghribnews.com/vdcfcmdjtw6dj0a.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ