تاریخ شائع کریں2019 23 November گھنٹہ 22:25
خبر کا کوڈ : 443201

ترکی اور امریکہ نے شام کے ایک حصے پر غاصبانہ قبضہ کیا ہے

امریکہ ایک جانب جہاں شام میں دہشتگردوں کی حمایت و مدد کر رہا ہے وہیں شام کی دولت پر بھی ڈاکہ ڈال رہا ہے۔
ترکی اور امریکہ نے شام کے ایک حصے پر غاصبانہ قبضہ کیا ہے اور اقوام متحدہ کو شام کے خلاف ترکی اور امریکہ کے معاندانہ اقدامات پر خاموش نہیں رہنا چاہیے۔
ترکی اور امریکہ نے شام کے ایک حصے پر غاصبانہ قبضہ کیا ہے
امریکہ ایک جانب جہاں شام میں دہشتگردوں کی حمایت و مدد کر رہا ہے وہیں شام کی دولت پر بھی ڈاکہ ڈال رہا ہے۔
النشرہ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں شام کے نمائندے بشارالجعفری نے کہا ہے کہ شام میں تیل کے کنوؤں سے امریکہ تیل چوری کررہا ہے۔
شامی نمائندے نے کہا کہ سکیورٹی کونسل کی خاموشی کے سائے میں امریکہ شامی قوم کے مال و دولت کو لوٹ رہا ہے۔
بشار جعفری نے ترکی اور امریکہ کو دہشت گردوں کے حامی ممالک قراردیتے ہوئے کہا کہ ترکی اور امریکہ نے شام کے ایک حصے پر غاصبانہ قبضہ کیا ہے اور اقوام متحدہ کو شام کے خلاف ترکی اور امریکہ کے معاندانہ اقدامات پر خاموش نہیں رہنا چاہیے۔
https://taghribnews.com/vdcdzs0ofyt0ox6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ