تاریخ شائع کریں2019 23 November گھنٹہ 22:20
خبر کا کوڈ : 443199

روس اور چین کے درمیان گہرے تعاون کے لئے دو طرفہ رابطوں پر اتفاق

روس اور چین کے وزرائے خارجہ نے ناگویا میں گروپ بیس کے اجلاس کے موقع پر ایک بار پھر ایٹمی سمجھوتے کی حمایت کی ہے۔
روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاوروف اور چین کے وزیرخارجہ وانگ ای نے جاپان کے شہر ناگویا میں منعقدہ گروپ بیس کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر ایران، بحران افغانستان کے حل کے عمل، جزیرہ نمائے کوریا کے حالات کی جانب اشارہ کیا
روس اور چین کے درمیان گہرے تعاون کے لئے دو طرفہ رابطوں پر اتفاق
روس اور چین کے وزرائے خارجہ نے ناگویا میں گروپ بیس کے اجلاس کے موقع پر ایک بار پھر ایٹمی سمجھوتے کی حمایت کی ہے۔
روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاوروف اور چین کے وزیرخارجہ وانگ ای نے جاپان کے شہر ناگویا میں منعقدہ گروپ بیس کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر ایران، بحران افغانستان کے حل کے عمل، جزیرہ نمائے کوریا کے حالات کی جانب اشارہ کیا اور عالمی سیاست میں روس اور چین کے درمیان گہرے تعاون کے لئے دو طرفہ رابطوں کو جاری رکھنے پر تاکید کی۔
روس اور چین نے اعلان کیا کہ جزیرہ نمائے کوریا کے مسئلے میں بھی دونوں کا موقف ایک ہے اور امریکہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ شمالی کوریا کو اپنے دفاع کے لئے اقدامات کرنے پر اکسانے کے اصلی عامل جاپان اور جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ مشقوں کے انعقاد سے اجتناب کرے۔ گروپ بیس کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس جمعے کی رات سے جاپان کے شہر ناگویا میں شروع ہوا ہے اور آئندہ دو روز تک جاری رہے گا۔ 
https://taghribnews.com/vdcjhtexhuqexvz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ