تاریخ شائع کریں2019 21 November گھنٹہ 21:15
خبر کا کوڈ : 443127

امریکہ ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے باز رہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے کہا
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے امریکی حکام پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوسرے ممالک کے داخلی امور میں بےجا دخالت کرنا امریکی حکام کا وطیرہ بن چکا ہے۔
امریکہ ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے باز رہے
بین الاقوامی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے امریکی حکام پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوسرے ممالک کے داخلی امور میں بےجا دخالت کرنا امریکی حکام کا وطیرہ بن چکا ہے۔
انہوں نے امریکی سینیٹ میں ہانگ کانک کے بارے میں انسانی حقوق اور جمہوریت کے قانون کی منظوری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کا یہ قانون چین کے اندرونی معاملات میں واضح مداخلت  ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے کہا کہ امریکا انسانی حقوق، جمہوریت اور عدالت جیسے اچھے الفاظ کی آڑ میں دوسرے ممالک کے امورمیں مداخلت کرتا رہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی حکام کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پرعدم استحکام پیدا ہوگیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcaueny049ny61.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ