QR codeQR code

سعودی اور امارات کو جارحیت کے نتیجے میں شدید نقصان اٹھانا پڑے گا

سعودی اور اماراتی فوج کی جارحیت کے سنگین نتائج کاسامنا کرنا پڑے گا

16 Nov 2019 گھنٹہ 14:53

یمن میں انصار اللہ کے ترجمان محمد بخیتی نے ایک ٹی وی چینل پر انٹرویو سیتے ہویے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی حکومتوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا،


سعودی اور امارات کو جارحیت کے نتیجے میں شدید نقصان اٹھانا پڑے گا
یمن میں انصار اللہ کے ترجمان محمد بخیتی نے ایک ٹی وی چینل پر انٹرویو دیتے ہویے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی حکومتوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا، سعودی اور اماراتی فوج کی جارحیت کے سنگین نتائج کاسامنا کرنا پڑے گا۔سعودی عرب اور اماراتی فوجیں مستقل عصوم اور بے گناہ شہریوں کو ظالمانہ بمباری کا نشانہ بنارہے ہیں
انہوں نے مزید کہا کہ جارحی کا سلسلہ سعودی عرب اور ماراتی حکومتوں نے شروع کیا ہے جب کہ ہم جنگ کے خلاف ہیں اور جنگ کو آگے بڑھانے پر اصرار بھی نہیں کررہے ہیں لیکن سعودی عرب اور اماراتی فوجیں مسقل بنیادوں پر فائر بندی کی خلاف ورزی کررہی ہیں۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، المیسرہ نیوز نے خبر دی ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ آل سعود کے کرائے کے جنگی جہازوں نے صوبہ صعدہ کے رہائشی علاقوں کو نہایت بے دردی سے نشانہ بنایا ہے۔
 یمن کے ٹی وی چینل المسیرہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے شہری آبادی پر 6 بار بمباری کی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی جنگی طیاروں نے صوبہ صعدہ کے علاقے طخیہ اور مجز متعدد فضائی حملے کئے۔ یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ آل سعود کے جنگی جہازوں نے صوبہ الحدیدہ کے علاقے اللحیہ پر بھی بمباری کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 442910

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/442910/سعودی-اور-امارات-کو-جارحیت-کے-نتیجے-میں-شدید-نقصان-اٹھانا-پڑے-گا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com