تاریخ شائع کریں2019 15 November گھنٹہ 18:38
خبر کا کوڈ : 442828

عراق میں ھنگامہ آرائی کی مخالفت میں مراجعین کا ردعمل

عراق کے مرجعہ تقلید آیت اللہ سید علی سیستانی حفظ اللہ تعالی کے دفتر سے جاری ہونے والا خط پڑھ کر سنایا گیا۔
عراق میں موجودہ حالات میں جو صورتحال پیش آئی ہے اس کے ردعمل میں عراق کے مرجعہ تقلید آیت اللہ سید علی سیستانی حفظ اللہ تعالی کے دفتر سے جاری ہونے والا خط پڑھ کر سنایا گیا
عراق میں ھنگامہ آرائی کی مخالفت میں مراجعین کا ردعمل
عراق میں ھنگامہ آرائی کی مخالفت میں مراجعین کا ردعمل

تقریب خبررساں ایجنسی کے مطابق عراق میں موجودہ حالات میں جو صورتحال پیش آئی ہے اس کے ردعمل میں عراق کے مرجعہ تقلید آیت اللہ سید علی سیستانی حفظ اللہ تعالی کے دفتر سے جاری ہونے والا خط پڑھ کر سنایا گیا۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم
ایک مرتبہ پھر عراق کی مرجعیت نے حالات کے پیش نظر اپنی ذمہ داری کو سمجھتے ہوئے تاکید فرمائی ہے کہ موجودہ حالات میں مسالمت پسندانہ رویہ اپنایا جائے ہر مظاہرین ہر قسم کی شدت پسندی سے اجتناب کریں اور حکومت کی جانب سے طاقت کے استعمال سے پرھیز کیا جائے۔
اگرچہ مظاہروں کی شروعات ہوئے وقت گذرچکا ہے لیکن اس کے باوجود حکومت کی جانب سے عوام کے مطالبات پورے نہیں ہوسکے ہیں۔ حکومت فوری طور پر بڑے کرپشن کے کیسسز میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے عوام کا لوٹا ہوا مال واپس لیا جائے۔
عوام سے بھی گذارش کی جاتی ہے کہ اپنے حقوق کے حصول کے لیے انجام دیے جانے والے مظاہروں کو فسادات میں تبدیل نا ہونے  دیں اور مفسدین پر کڑی نظر رکھیں۔
عراق میں پیش آنے والے حالات خالصا طور پر عراقی عوام سے مربوط ہیں اور کسی بھی بیروی طاقت یا ملک کو اجازت نہیں کہ عراق کے معاملات میں مداخلت کرے
https://taghribnews.com/vdchiink623nk6d.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ