تاریخ شائع کریں2019 15 November گھنٹہ 17:27
خبر کا کوڈ : 442817

نظام کے ہر حصے کو خرابیوں سے پاک کریں گے

ایران کے شہر قم المقدس میں" آیت اللہ علی رضا اعرافی" نے کہا
رسول اللہ ﷺ نے ایک الھی تمدن اور ثقافت کی بنیاد رکھی اور انسانیت کا پیغام دنیا میں عام کیا اور انسانیت کو جھالت کے اندھیروں سے نکال کر علم کے نور کی جانب ہدایت فرمائی۔
نظام کے ہر حصے کو خرابیوں سے پاک کریں گے
نظام کے ہر حصے کو خرابیوں سے پاک کریں گے
تقریب خبرساں ایجنسی کے مطابق ایران کے شہر قم المقدس میں" آیت اللہ علی رضا اعرافی" نے  نماز جمعہ کے خطبے کے دوران رسول اللہ ﷺ اور امام صادق علیہ السلام کی ولادت کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا " رسول اللہ ﷺ نے ایک الھی تمدن اور ثقافت کی بنیاد رکھی اور انسانیت کا پیغام دنیا میں عام کیا اور انسانیت کو جھالت کے اندھیروں سے نکال کر علم کے نور کی جانب ہدایت فرمائی۔ اس کے علاوہ آُپؐ کی ذات کو اللہ نے انسانوں کے لیے نمونہ عمل قرار دیا کیوںکہ آپ ﷺ کو بہترین اخلاق کے ساتھ مبعوث کیا گیا تھا۔
علی رضا اعرافی نے مزید کہا کہ امت مسلمہ میں پائے جانے والے اشتراک انتہائی اہمیت کے حامل ہیں اور یہ اشتراک مسلمانوں کو آپس میں متحد رکھتے ہیں، توحید نبوت اور قیامت پر عقیدہ تمام مسلمان فرق میں پایا جاتا ہے۔ آج مسلمانوں کے جس قدر اتحاد کی ضرورت ہے شاید ہی اس قبل کبھی ہو۔ فلسطین کی آزادی کے لیے مسلمانوں کو متحد ہوجانا چاہییے اگر آج متحد نا ہوئے تو پھر کب متحد ہوں گے۔
https://taghribnews.com/vdcfy0djew6djca.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ