تاریخ شائع کریں2019 14 November گھنٹہ 19:49
خبر کا کوڈ : 442745

آج دنیائے اسلام اجتماعی عدالت کے نہ ہونے کی بیماری میں مبتلا ہے

ترکی کی جماعت سعادت کے رہنما: آج دنیائے اسلام اجتماعی عدالت کے نہ ہونے کی بیماری میں مبتلا ہے
ایران پر لگائی گئی تباہ کن پابندیوں کے اثرات کو کم کرنے کیلئے، اسلامی ممالک کی انجمن تشکیل دیکر اور مشترکہ پیسوں سے سنجیدگی کے ساتھ میدان عمل میں اترا جاسکتا ہے۔
آج دنیائے اسلام اجتماعی عدالت کے نہ ہونے کی بیماری میں مبتلا ہے
ترکی کی جماعت سعادت کے رہنما: آج دنیائے اسلام اجتماعی عدالت کے نہ ہونے کی بیماری میں مبتلا ہے
ترکی کی جماعت سعادت کے رہنما نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ اجتماعی عدالت نہ ہونے اور دولت کی غیر منصفانہ طریقے سے بندربانٹ، آج دنیائے اسلام کی بیماری ہے زور دیا کیا: ایران پر لگائی گئی تباہ کن پابندیوں کے اثرات کو کم کرنے کیلئے، اسلامی ممالک کی انجمن تشکیل دیکر اور مشترکہ پیسوں سے سنجیدگی کے ساتھ میدان عمل میں اترا جاسکتا ہے۔
تقریب نیوز ایجنسی کے خبرنگار کی رپورٹ کے مطابق، "تمل کارا ملا اوغلو" نے آج جمعرات ۱۴ نومبر کی دوپہر ۳۳ ویں بین الاقوامی وحدت اسلامی کی افتتاحیہ تقریب کے دوسرے حصے میں، دنیائے اسلام کے مسائل میں سے، جوانوں کی بے روزگاری کے مسئلہ اور ملازمتوں مادی وسائل کی غیر منصفانہ بندر بانٹ قرار دیتے ہوئے کہا: طبقاتی تقسیم اسلامی ممالک میں فریاد کر رہی ہے اور اس طبقاتی تقسیم کو ہم لبنان اور عراق جیسے ممالک میں واضح طور پر دیکھ سکھتے ہیں۔
انھوں نے کہا: اسلامی ممالک میں طبقاتی تقسیم بندی معاشرے کے متوسط طبقہ میں فریاد کر رہی ہے۔ اجتماعی عدالت نہ ہونے اور دولت کی غیر منصفانہ طریقے سے بندربانٹ، یہ ایک بیماری ہے کہ جس میں آج دنیائے اسلام مبتلا ہے۔
انھوں نے آخر میں اس بات کی طرف اشارہ کیا: اسلامی ممالک کے متحد ہونے کے ساتھ ہم اسلامی ممالک میں مستقل میں ترقی اور پیشرفت کا مشاہدہ کریں گے۔ ایران پر لگائی گئی پابندی کے سلسلے میں ممالک کی واضح پوزیشن اور ان کی طرف سے احساس ذمہ داری کرنا اس پابندی کے تباہ کن اثرات کو زائل کرسکتے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcfj0djtw6djea.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ