QR codeQR code

فلسطن اور قدس شریف کے دفاع میں اسلامی جدوجہد کا اہم کردار ہے

عزت رشق نے ۳۳ ویں بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں کہا

14 Nov 2019 گھنٹہ 15:02

آج فلسطین کے لوگ دشمن کے حملوں وار مختلف سازشوں میں گھرے ہوئے ہیں لیکن جدوجہد اور مقاومت کی برکت سے اس ظلم کے سامنے ڈٹے ہوئے ہیں۔


تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے رکن: انقلاب اسلامی صدی کے معاملہ کی تکمیل میں رکاوٹ ، فلسطن اور قدس شریف کے دفاع میں اسلامی جدوجہد کا اہم کردار ہے
تقریب نیوز ایجنسی کے خبرنگار کی رپورٹ کے مطابق، تحریک حماس کے نمائندہ عزت رشق نے ۳۳ ویں بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں جو جمعرات ۱۴ نومبر کو اسلامی ممالک کے سربراہوں کے اجلاس کے ہال میں منعقد ہوئی، جمہوری اسلامی ایران اور رہبر معظم انقلاب کا وحدت  کی حمایتوں پر بھرپور قدر دانی کی۔
انھوں نے رہبر معظم انقلاب کی باتوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے، مسئلہ فلسطین کو جہان اسلام کا مسئلہ ہے اور اس بات پر زور دیا: آج فلسطین کے لوگ دشمن کے حملوں وار مختلف سازشوں میں گھرے ہوئے ہیں لیکن جدوجہد اور مقاومت کی برکت سے اس ظلم کے سامنے ڈٹے ہوئے ہیں۔
رشق نے مزید کہا: کامیابی فلسطینی لوگوں کی ہی ہے کیونکہ شہادت اور جدوجہد اس قوم کیلئے کوئی اجنبی چیز نہیں۔
انھوں نے یہ بیان دیتے ہوئے کہ اسرائیل اسلامی تشخص قدس کی نابودی کے درپے ہیں، اس بات پر توجہ دی: ھم وحدت اور ہمدلی کے ذریعے دشمن کا مقابلہ کرسکتے ہیں اس شرط کے ساتھ کہ مسلمانوں کی ضروری حمایت ہوتی رہے۔
حماس کے نمائندے نے ۳۳ ویں بین الاقوامی وحدت کانفرنس میں کہا: ہم آج فلسطین میں مقاومت کے شگوفے پھوٹنے کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔
انھوں نے فلسطین میں انتخابات ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: تمام فلسطینی اپنے جائز حقوق کو اجاگر کرنے کے درپے ہیں۔
انھوں نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا: دشمنوں کی خواہش ہے کہ وہ عرب کے مالدار ممالک کی مدد سے اس صدی کے معاملہ کو فتح کرلیں، لیکن جمہوری اسلامی ایران کی ہر میدان میں حمایت ان کے اس ہدف میں رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔
انھوں نے آخر میں اس بات کا اظہار کیا: مسلمانوں کے درمیان وحدت فلسطین کی حمایت کیلئے ایک حقیقت بن سکتی ہے۔ ہم متحد ہوکر مزید خون بہنے کو روک سکتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 442701

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/442701/فلسطن-اور-قدس-شریف-کے-دفاع-میں-اسلامی-جدوجہد-کا-اہم-کردار-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com