تاریخ شائع کریں2019 14 November گھنٹہ 14:14
خبر کا کوڈ : 442693

امریکا، ایران اور شام کے لوگوں کے ارادوں کو متزلزل نہیں کرسکتا

"محمد عبد الستار سید" نے ۳۳ ویں بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا
دمشق جدوجہد اور مقاومت کا مرکز تھا اور اس ملک کے صدر بشار الاسد، دنیا کی استکباری طاقتوں کے سامنے ڈٹ گئے اور وہ شام سے لیکر اسلامی جمہوریہ ایران تک مقاومتی محاذ پر میں کامیاب ہوئے۔
امریکا، ایران اور شام کے لوگوں کے ارادوں کو متزلزل نہیں کرسکتا
شام کے وزیر اوقاف: امریکا، ایران اور شام کے لوگوں کے ارادوں کو متزلزل نہیں کرسکتا
شام کے وزیر اوقاف نے کہا: امریکا شام اور ایران پر لگانی جانے والی اقتصادی پابندیوں کے باوجود کسی بھی صورت میں ایران اور شام کے لوگوں کے ارادوں کو متزلزل نہیں کرسکا اور نہ ہی کر پائے گا۔
تقریب نیوز ایجنسی کے خبرنگار کی رپورٹ کے مطابق، "محمد عبد الستار سید" نے ۳۳ ویں بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ دمشق حضرت زینب (س) اور حضرت سکینہ (س) کا میزان ہے، مزید کہا: دمشق جدوجہد اور مقاومت کا مرکز تھا اور اس ملک کے صدر بشار الاسد، دنیا کی استکباری طاقتوں کے سامنے ڈٹ گئے اور وہ شام سے لیکر اسلامی جمہوریہ ایران تک مقاومتی محاذ پر میں کامیاب ہوئے۔
شام کے وزیر اوقاف نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ دمشق ہر طرح کی انتہا پسندی اور تشدد کا مقابلہ کر رہا ہے، انھوں نے دمشق کے لوگوں کی اہل بیت (ع) کے گھرانے سے محبت کا ذکر کیا اور کہا: ہم شام میں کچھ افراد کی جارحیت کا مشاہدہ کر رہے ہیں کہ تاریخ میں جن کی عادت ہی مظلوموں کے حقوق لوٹنا رہی ہے، لیکن خداوند متعال اسی طرح ہمارے ساتھ ہے اور جب رہبر معظم انقلاب وحدت اور اسلامی ممالک کی پائیداری کی مقاومتی محاذ پر حمایت کرتے رہیں گے یہ محاذ طاقت کے ساتھ اپنے راستے پر گامزن رہے گا۔
شام کی اس برجستہ شخصیت نے کہا: امریکا شام اور ایران پر لگانی جانے والی اقتصادی پابندیوں کے باوجود کسی بھی صورت میں ایران اور شام کے لوگوں کے ارادوں کو متزلزل نہیں کرسکا اور نہ ہی کر پائے گا۔
عبد الستار السید نے اسلامی جمہوریہ ایران کو مقاومت کی حمایت کرنے والے ملکوں میں سے قرار دیا اور کہا: ہم امید کرتے ہیں کہ ایران اور دوسرے مقاومتی ملکوں کے ساتھ ملکر دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے سکتے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdchwinkx23nk-d.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ