QR codeQR code

دشمن نے مسلمانوں کے درمیان تفرقہ کو اپنی کامیابی کا ذریعہ قرار دیا ہے

بحرینی عوام کے رہنما شیخ عیسی قاسم نے 33ویں بین الاقوامی وحدت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا

14 Nov 2019 گھنٹہ 13:06

شیخ سیعی قاسم نے مزید کہا کہ اللہ تبارک و تعالی قرآن کریم میں فرماتا ہے کہ " اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رہو کیوںکہ یہ تم کو مقصد کی جانب رہنمائی کرے گی"۔ مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور وحدت اللہ کی رسی کا چھوٹا سا نمونہ ہے۔

دشمن نے مسلمانوں کے درمیان تفرقہ کو اپنی کامیابی کا ذریعہ قرار دیا ہے
تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق ، بحرینی عوام کے رہنما شیخ عیسی قاسم نے 33ویں بین الاقوامی وحدت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا " ہمیں کسی بھی صورت میں فلسطین کے مسئلے سے صرف نظر نہیں کرنا چاہیے اگر ہم نے فلسطینی مظلوم عوام کی حمایت اور مسجد الاقصی کے تحفظ سے دل چرایا تو یقینا عذاب الھی ہمارا منتظر ہوگا۔ کسی بھی حال میں دنیا کے بدلے آخرت کو نہیں بیچا جایئے کیوںکہ یہ سودا انتہائی گھاٹے کا سودا ہے ۔
شیخ سیعی قاسم نے مزید کہا کہ اللہ تبارک و تعالی قرآن کریم میں فرماتا ہے کہ " اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رہو کیوںکہ یہ تم کو مقصد کی جانب رہنمائی کرے گی"۔ مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور وحدت اللہ کی رسی کا چھوٹا سا نمونہ ہے۔
فلسطینی عوام کی حمایت اور مسجد الاقصی کا تحفظ ایسا موضوع ہے جس کے ذریعہ تمام مسلمانوں کو یکجا کیا جاسکتا ہے اور وحدت اور اتحاد کی فضاء قائم کی جاسکتی ہے

خبر کا کوڈ: 442687

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/442687/دشمن-نے-مسلمانوں-کے-درمیان-تفرقہ-کو-اپنی-کامیابی-کا-ذریعہ-قرار-دیا-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com