تاریخ شائع کریں2019 14 November گھنٹہ 00:01
خبر کا کوڈ : 442622

امام خمینی ؒ دنیا کے ہر گوشے میں زندہ ہیں

مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی کے سربراہ آیت اللہ محسن اراکی نے کہا
مام خمینیؒ  آج بھی دنیا کے پر گوشے میں زندہ ہیں اور ان کی شخصیت کے نور سے آج دنیا منور ہے۔ دنیا کے تمام ہدایت طلب افراد ان کی اعلی فکر کی روشنی میں اپنی منزل کی جانب بڑھ رہے ہیں
امام خمینی ؒ دنیا کے ہر گوشے میں زندہ ہیں
امام خمینی ؒ دنیا کے گوشے میں زندہ ہیں

تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق ، مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی کے سربراہ آیت اللہ محسن اراکی نے امام خمینی رحمۃ اللہ تعالی علیہ کے مزار میں 33ویں بین الاقوامی وحدت کانفرنس میں شرکت کے لیے آئے ہوئے مہمانوں کے ہمراہ مسلمانوں کے درمیان وحدت کے فروغ کا تجدید عہد کرتے ہوئے کہا ۔ کبھی دنیا میں صدائے تکفیریت گونج رہی تھی جو مسلمانوں کے درمیان اختلاف کا باعث تھی لیکن آج دنیا میں صدائے وحدت بلند ہے اور مسلمان اس وحدت کے پرچم تلے جمع ہو چکے ہیں۔
آیت اللہ اراکی نے مزید کہا کہ۔ امام خمینیؒ  آج بھی دنیا کے پر گوشے میں زندہ ہیں اور ان کی شخصیت کے نور سے آج دنیا منور ہے۔ دنیا کے تمام ہدایت طلب افراد ان کی اعلی فکر کی روشنی میں اپنی منزل کی جانب بڑھ رہے ہیں۔
 33ویں بین الاقوامی وحدت کانفرنس کا موضوع اور اس کا شعار " فلسطین کی حمایت اور مسجد الاقصی کا دفاع ہے۔ اور اس کانفرنس کا کل صبح ایران کے صدر مملکت " ڈاکٹرحسن روحانی" کی تقریر سے باقاعدہ آغاز کیا جائے گا۔
https://taghribnews.com/vdcj88ex8uqexmz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ