تاریخ شائع کریں2019 13 November گھنٹہ 19:31
خبر کا کوڈ : 442609

نوازشریف کو سات ارب روپئے کی ضمانت کے بدلے ملک سے جانے کی اجازت

حکومت پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم سات ارب روپئےکا بانڈ جمع کراکے چار ہفتے کے لئے علاج کی غرض سے ملک سے باہر جاسکتے ہیں
حکومت پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم سات ارب روپئےکا بانڈ جمع کراکے چار ہفتے کے لئے علاج کی غرض سے ملک سے باہر جاسکتے ہیں
نوازشریف کو سات ارب روپئے کی ضمانت کے بدلے ملک سے جانے کی اجازت
حکومت پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم سات ارب روپئےکا بانڈ جمع کراکے چار ہفتے کے لئے علاج کی غرض سے ملک سے باہر جاسکتے ہیں۔
اسلام آباد سے موصولہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے احتساب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ نوازشریف کو سات ارب روپئے کا جو بانڈ جمع کرانے کے لئے کہا گیا ہے ، وہ بیل بانڈ نہیں بلکہ انڈیمنٹی بانڈ ہے ۔ انھوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم یہ شیورٹی بانڈ جمع کرانے کی صورت میں ایک بار چار ہفتے کے لئے ملک سے باہر جا سکیں گے۔پاکستان کے وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ حکومت نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے خارج نہیں کررہی ہے بلکہ انہیں علاج کے لئے ایک بار ملک سے باہر جانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ نواز شریف کی تشویشناک جسمانی حالت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔اس پریس کانفرنس میں پاکستان کے وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر نے کہا کہ کسی بھی سزایافتہ مجرم کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے خارج نہیں کیا جاسکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے نواز شریف سے شیورٹی بانڈ جمع کرانے کا مطالبہ کرکے ان کی وطن واپسی کو یقینی بنانا چاہا ہے۔یاد رہے کہ نواز شریف اور ان کی جماعت پہلے ہی حکومت کی اس شرط کو مسترد کرچکے ہیں کہ وہ سات ارب روپئے کا بانڈ جمع کرا کے علاج کے لئے ملک سے باہر جاسکتے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdce7w8eojh8epi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ