تاریخ شائع کریں2019 13 November گھنٹہ 19:18
خبر کا کوڈ : 442607

فلسطینی تنظیموں کی جانب سے اسرائیلی جارحیت کا منہ توڑ جواب

فلسطینی تنظیموں نے اسرائیل کی جارحیت اور بربریت کے جواب میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں ميں 340 میزائل فائر کئے ہیں
اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلسطینی تنظیموں نے اسرائیل کی جارحیت اور بربریت کے جواب میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں ميں 340 میزائل فائر کئے ہیں
فلسطینی تنظیموں کی جانب سے اسرائیلی جارحیت کا منہ توڑ جواب
اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلسطینی تنظیموں نے اسرائیل کی جارحیت اور بربریت کے جواب میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں ميں 340 میزائل فائر کئے ہیں۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلسطینی تنظیموں نے اسرائیل کی جارحیت اور بربریت کے جواب میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں ميں 340 میزائل فائر کئے ہیں۔
اسرائیلی ذرائع کا کہنا ہے کہ فلسطینی تنظيم جہاد اسلامی نے آج اسرائیل پر منظم طور پر میزائل اور راکٹ برسائے ہیں۔ المیادین کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی مزاحمت کاروں کا ایک میزائل اسرائیل کے عسقلان شہر میں ایک گھر پر گرا ہے۔ اس علاقہ میں میزائل حملوں کی وجہ سے بجلی نظام بھی بند ہوگیا ہے۔
ادھر فلسطینیوں کی طرف سےغزہ کے اطراف میں یہودی بستیوں پر بھی راکٹوں سے حملوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ فلسطینی مزاحمتکاروں کے میزائل حملوں کے نتیجے میں اسرائیل میں اقتصادی اور تجارتی سرگرمیاں معطل ہوگئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق غزہ پر اسرائیل کے ہوائی حملوں میں اب تک 22 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdccxiq0m2bq0e8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ