تاریخ شائع کریں2019 13 November گھنٹہ 13:36
خبر کا کوڈ : 442568

بھات کی ریاست مہاراشٹرا میں شیوسینا کوحکومت بنانے کے لئے مزید مہلت کی مخالفت

ہندوستان کی ریاست مہاراشٹرا میں حکومت سازی کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے۔
مہاراشٹرا میں حکومت سازی کے بحران میں اس وقت شدت آگئی جب ریاستی گونر نے شیوسینا کوحکومت بنانے کے لئے مزید مہلت دینے کے بجائے ، ریاست میں صدر راج کی سفارش کردی
بھات کی ریاست مہاراشٹرا میں شیوسینا کوحکومت بنانے کے لئے مزید مہلت کی مخالفت
ہندوستان کی ریاست مہاراشٹرا میں حکومت سازی کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے۔
مہاراشٹرا میں حکومت سازی کے بحران میں اس وقت شدت آگئی جب ریاستی گونر نے شیوسینا کوحکومت بنانے کے لئے مزید مہلت دینے کے بجائے ، ریاست میں صدر راج کی سفارش کردی ۔ ان کے اس فیصلے کے خلاف شیوسینا نے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔ شیوسینا نے عدالت عظمی سے اس معاملے کی فوری سماعت کی اپیل کی ہے۔ شیوسینا نے اپنی اپیل میں ریاستی گورنر بھگت سنگھ کوشیاری پر ، بھارتیہ جنتا پارٹی کی ایما پر کام کرنے کا الزام لگایا ہے۔ اپیل میں کہا گیا ہے کہ ریاستی گورنر نے شیوسینا کو حمایت حاصل کرنے کے لئے صرف چوبیس گھنٹے کا وقت دیا جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی کو اڑتالیس گھنٹے کا وقت دیا گیا تھا ۔ شیوسینا نے کانگریس پارٹی کی حمایت کا خط حاصل کرنے کے لئے تین دن کی مہلت کی درخواست بھی کی ہے۔اس سے پہلے شوسینا کے اراکین اسمبلی نے منگل کو آدتیہ ٹھاکرے کی قیادت میں، ریاستی گورنر سے ملاقات کرکے حکومت سازی کا دعوی پیش کیا اور کانگریس پارٹی اور نیشنلسٹ پارٹی کی حمایت کا خط پیش کرنے کے لئے دو سے تین دن کی مہلت مانگی تھی لیکن گورنر نے مہلت دینے سے انکار کرتے ہوئے، صدر راج کی سفارش کردی ۔
https://taghribnews.com/vdciqra5vt1a5w2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ