QR codeQR code

وفاقی کابینہ نے نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دے دی

پاکستان کی وفاقی کابینہ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی مشروط اجازت دینے کی منظوری دے دی ہے

12 Nov 2019 گھنٹہ 21:37

پاکستان کی وفاقی کابینہ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی مشروط اجازت دینے کی منظوری دے دی ہے


پاکستان کی وفاقی کابینہ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی مشروط اجازت دینے کی منظوری دے دی ہے۔
بین الاقوامی  خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی وفاقی کابینہ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی مشروط اجازت دینے کی منظوری دے دی ہے۔  وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ، جس میں وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے نواز شریف کا نام ای سی ایل نے نکالنے اور انہیں علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کے حوالے سے معاملے پر تفصیلی بریفنگ دی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دے دی ہے،نوازشریف کو ملک سے باہر جانے کے لیے سیکیورٹی بانڈ جمع کرانا ہوگا، سیکیورٹی بانڈز جمع ہونے پر ذیلی کمیٹی نوازشریف کانام ای سی ایل سے نکالنے کی سفارش کرے گی۔ وفاقی کابینہ کی مشروط منظوری کےبعد ذیلی کمیٹی کی سفارش کومزیدمنظوری کی ضرورت نہیں۔
اس سے قبل وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا ان کیمرا اجلاس ہوا۔ جس میں معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر، نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان اور نمائندہ شہباز شریف عطا تارڑ نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی نے نواز شریف کے وکلاء سے ان کی واپسی کی تاریخ مانگ لی، اس کے علاوہ کمیٹی نے کہا ہے کہ  نوازشریف کی وطن واپسی کی ضمانت کے طور پر کچھ اثاثے بھی رکھیں۔


خبر کا کوڈ: 442508

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/442508/وفاقی-کابینہ-نے-نوازشریف-کا-نام-سی-ایل-سے-نکالنے-کی-منظوری-دے-دی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com