تاریخ شائع کریں2019 12 November گھنٹہ 20:49
خبر کا کوڈ : 442501

جزیرہ نمائے کوریا کی بحرانی صورتحال کے پیچھے امریکہ کے ہاتھ ہیں

شمالی کوریا نے امریکہ پر سیاسی اور فوجی اشتعال انگیزی کا الزام عائد کیا ہے۔
اقوام متحدہ میں شمالی کوریا کے سفیر کم سونگ نے آئی اے ای اے کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اپنے ملک کے خلاف امریکی اقدامات اور سیاسی اور فوجی اشتعال انگیزی قرار دیا۔
جزیرہ نمائے کوریا کی  بحرانی صورتحال کے پیچھے امریکہ کے ہاتھ ہیں
شمالی کوریا نے امریکہ پر سیاسی اور فوجی اشتعال انگیزی کا الزام عائد کیا ہے۔
اقوام متحدہ میں شمالی کوریا کے سفیر کم سونگ نے آئی اے ای اے کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اپنے ملک کے خلاف امریکی اقدامات اور سیاسی اور فوجی اشتعال انگیزی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ جون دوہزار اٹھارہ میں دونوں ملکوں کے سربراہوں کے درمیان ہونے والی ملاقات کے باوجود پیانگ یانگ اور واشنگٹن کے درمیان تعلقات میں بہتری نہیں آئی ہے۔ کم سونگ نے کہا کہ جزیرہ نمائے کوریا کی صورتحال بدستور بحرانی بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے جنوبی کوریا کے حکام کے دوہرے رویوں کو پیانگ یانگ اور سیئول کے درمیان تعلقات میں عدم پیشترفت کی اصل وجہ قرار دیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ جب تک واشنٹگٹن اور پیانگ یانگ کے درمیان مذاکرات میں پیشرفت نہیں ہوجاتی، اس وقت تک شمالی کوریا کے خلاف پابندیاں جاری رہیں گی۔ امریکہ اور شمالی کوریا کے رہنماؤں کے درمیان گزشتہ ایک برس کے دوران دو بار ملاقات ہوچکی ہے تاہم اس کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوسکا ہے۔ شمالی کوریا، امریکی پابندیوں کو دونوں ملکوں کی سربراہی ملاقات میں اہم رکاوٹ قرار دیتا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcfx0djyw6djta.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ