تاریخ شائع کریں2019 12 November گھنٹہ 20:38
خبر کا کوڈ : 442500

کراچی کے رہائیشی ٹڈی دل سے پریشان نہ ہوں، وزیر زراعت سندھ

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق کراچی ابھی ایک مسئلے سے نمٹ نہیں پاتا کہ اس پر ایک نئی مشکل آن پڑتی ہے۔
تازہ صورتحال میں شہر ی کراچی پر ٹڈی دل کے حملے سے انتہائی پریشان ہیں تاہم وزیر زراعت سندھ اسماعیل راہو نے لوگوں کی توجہ ایک نئے اور انوکھے پہلو کی جانب مبذول کروائی ہے۔

اپنے ایک ویڈیو بیان میں سندھ کے وزیر زراعت اسماعیل راہو کا کہنا ہے کہ کہ ٹڈی دل عوام کو نقصان نہیں پہنچاتی لہذا کراچی کے شہری پریشان نہ ہوں، کراچی کے شہری ٹڈی دل سے کڑاہی اور بریانی بناکر کھا سکتے ہیں۔ ٹڈی دل کراچی کے شہریوں کے پاس چل کر آئی ہے لہذا فائدہ اٹھائیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹڈی دل کراچی میں رات میں قیام کرکے بلوچستان جارہی ہے۔ ٹڈی دل نے کراچی کے علاقے ملیر میں کچھ دیر تک قیام کیا تھا، محکمہ زراعت کی ٹیموں نے صبح ملیر کے زرعی علاقوں کا دورہ کیا تھا تاہم ملیر کے کسی بھی علاقے میں ٹڈی دل نے فصلوں کو نقصان نہیں پہنچایا۔
انہوں نے کراچی کے رہائیشیوں کو پریشان نہ ہونے کی تاکید کرتے ہوئے مشورہ دیا ہے کہ مفت میں میسر آنے والی ٹڈی دل سے کڑاہی اور بریانی بناکر کھا لیں۔
https://taghribnews.com/vdce7w8e7jh8eni.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ