تاریخ شائع کریں2019 12 November گھنٹہ 14:40
خبر کا کوڈ : 442473

چلی مظاہروں میں 20 افراد ہلاک اور 2 ہزار سے زائد زخمی

چلی میں پولیس کو مظاہرین کومنتشر کرنے کے لئے واٹر کینن کا استعمال کرنا پڑا۔
چلی میں حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں، سن تیاگو میں پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں ہوئیں جس کے دوران پولیس نے واٹر کینن کا استعمال کیا
چلی مظاہروں میں 20 افراد ہلاک اور 2 ہزار سے زائد زخمی
چلی میں پولیس کو مظاہرین کومنتشر کرنے کے لئے واٹر کینن کا استعمال کرنا پڑا۔
چلی میں حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں، سن تیاگو میں پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں ہوئیں جس کے دوران پولیس نے واٹر کینن کا استعمال کیا، حکام کے مطابق مظاہروں میں اب تک بیس افراد ہلاک اور دو ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
چلی میں مظاہرے کرایوں میں اضافے کے بعد شروع ہوئے تھے جو بعد ازاں پرتشدد ہنگاموں میں تبدیل ہو گئے۔ نامعلوم نقاب پوش افراد کی جانب سے سرکاری املاک کو نذر آتش کرنے اور لوٹ مار کے واقعات بھی پیش آئے۔  چلی کےصدر پنیرا نے بڑے پیمانے پر ہونے والے احتجاج کو ختم کرنے کیلئے کابینہ برطرف کرنے کا اعلان بھی کیا تھا تاہم مظاہرے تاحال جاری ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcd5x0osyt0oo6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ