تاریخ شائع کریں2019 12 November گھنٹہ 13:59
خبر کا کوڈ : 442462

اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں فلسطینی مجاہدین کا جواب

اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کے اہم کمانڈر بہا ابو العطا کی شہادت کے بعد فلسطینیوں نے اسرائیل پر اب تک 50 سے زائد میزائل داغے 
اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کے اہم کمانڈر بہا ابو العطا کی شہادت کے بعد فلسطینیوں نے اسرائیل پر اب تک 50 سے زائد میزائل داغے ہیں جبکہ تل ابیب پر بھی میزائل سے حملہ کیا ہے ۔
اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں فلسطینی مجاہدین کا جواب
اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کے اہم کمانڈر بہا ابو العطا کی شہادت کے بعد فلسطینیوں نے اسرائیل پر اب تک 50 سے زائد میزائل داغے ہیں جبکہ تل ابیب پر بھی میزائل سے حملہ کیا ہے ۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی کے بین الاقوامی امور کے مطابق اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کے اہم کمانڈر بہا ابو العطا کی شہادت کے بعد فلسطینیوں نے اسرائیل پر اب تک 50 سے زائد میزائل داغے  ہیں جبکہ تل ابیب پر بھی میزائل سے حملہ کیا ہے ۔ اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ پر شدید بمباری کی ہے جس کے جواب میں فلسطینی نے کئی درجن میزائل اسرائیل پر داغے ہیں۔
ادھر جہاد اسلامی تنظیم کے عسکری ونگ القدس بریگيڈ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے اسرائیل کے دارالحکومت  تل ابیب پر میزائل داغا ہے۔
فلسطینی تنظیم حماس نے جہاد اسلامی تنظیم کے کمانڈر بہا ابو العطا کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے جہاد اسلامی تنظیم کو تعزیت پیش کی ہے۔
فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کے ایک کمانڈر اپنے گھر میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں شہید ہوگئے ہیں۔ غزہ میں وزارت صحت کے اہلکاروں نے اعلان کیا ہے کہ اس دھماکے میں ایک شخص شہید اور 3 زخمی ہوگئے ہیں۔مقامی افراد کے مطابق جس گھر میں دھماکہ ہوا ہے وہ جہاد اسلامی تنظيم کی بری فوج کے کمانڈر بہا ابو العطا کا ہے یہ گھر شجاعیہ علاقہ میں واقع ہے۔ اسرائیل نے حال ہی میں بہا ابوالعطا پر سرحدی حملوں کا الزام عائد کیا تھا۔
https://taghribnews.com/vdcb05ba5rhbaap.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ