تاریخ شائع کریں2019 11 November گھنٹہ 22:11
خبر کا کوڈ : 442406

ترکی میں قانونی کارروائی کے بعد امریکی جاسوس ملک بدر

بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا ہے
امریکہ کے ایک دہشت گرد کو ملک بدر کردیا جبکہ جرمنی کے مزید 7 دہشت گردوں کو رواں ہفتے کے آخر تک ملک بدر کردیا جائے گا۔ترکی نے شام میں داعش دہشت گردوں کو بھیجنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
ترکی میں قانونی کارروائی کے بعد امریکی جاسوس ملک بدر
ترکی کے وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ کے ایک دہشت گرد کو ملک بدر کردیا جبکہ جرمنی کے مزید 7 دہشت گردوں کو رواں ہفتے کے آخر تک ملک بدر کردیا جائے گا۔ترکی نے شام میں داعش دہشت گردوں کو بھیجنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ کے ایک دہشت گرد کو ملک بدر کردیا جبکہ جرمنی کے مزید 7 دہشت گردوں کو رواں ہفتے کے آخر تک ملک بدر کردیا جائے گا۔ترکی نے شام میں داعش دہشت گردوں کو بھیجنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔اطلاعات کے مطابق  وزارت داخلہ کے ترجمان اسمعیل کا کہنا تھا کہ 'ایک امریکی دہشت گرد کو ترکی میں قانونی کارروائی پوری کرنے کے بعد ملک بدر کردیا گیا'۔ ان کا کہنا تھا کہ 'جرمن نژاد دیگر 7 دہشت گردوں کے سفر کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور انہیں 14 نومبر کو ملک بدر کردیا جائے گا'۔ واضح رہے کہ  ترکی نے داعش دہشت گردوں کو شام بھیجنے اور انھیں ترکی میں ٹریننگ کیمپ فراہم کرنے کے سلسلے میں امریکہ اور یورپی ممالک کے ساتھ بھر تعاون کیا تھا۔ اب ترکی عراق اور شام میں داعش میں شمولیت اختیار کرنے والے مغربی ممالک  کے شہریوں کو واپس لینے سے انکار کرنے پرامریکہ اور یورپی ممالک کو تنقید کا نشانہ بنا رہا ہے۔وزیر داخلہ سلیمان سولو نے گزشتہ ہفتے بیان دیا تھا کہ ترکی کے پاس داعش کے تقریباً 1200 غیر ملکی اراکین موجود ہیں اور شام کے شمالی حصے میں حالیہ آپریشن کے دوران مزید 287 افراد کو حراست میں لیا گیا۔
https://taghribnews.com/vdcjy8exmuqexxz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ