QR codeQR code

پاکستانی زائرین کی بس کو ٹریفک حادثہ

ریفک پولیس نے بتایا ہے کہ حادثہ صبح 4:20 پر ٹرالر  کے ڈرائیور کی غلطی کی وجہ سے پیش آیا۔

11 Nov 2019 گھنٹہ 18:34

اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ بیرجند کے ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ پاکستانی زائرین سے بھری ایرانی بس اور ٹرالر کے درمیان ہونے والے تصادم میں 4 افراد جاں بحق اور42 زخمی ہوگئے ہیں


اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ بیرجند کے ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ پاکستانی زائرین سے بھری ایرانی بس اور ٹرالر کے درمیان ہونے والے تصادم میں 4 افراد جاں بحق اور42 زخمی ہوگئے ہیں۔ ٹریفک پولیس نے بتایا ہے کہ حادثہ صبح 4:20 پر ٹرالر  کے ڈرائیور کی غلطی کی وجہ سے پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق بس میں 44 پاکستانی زائرین سوار تھے جو عراق سے واپس آرہے تھے۔ حادثے میں بس ڈرائیور اور ایک مسافر موقع پر ہی جاں بحق ہوئے ہیں۔ ٹرالر کا ڈرائیور اور کنڈکٹر بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔
ایک شدید زخمی کو ہیلی کاپٹر کے ذرئعے بیرجند شہر منتقل کیا گیا ہے۔ جبکہ باقی 42 پاکستانی زائرین جو معمولی زخمی تھے ایک دوسری بس کے ذریعے نہبندان شہرکے اسپتال منتقل کئے گئے ہیں۔
نہبدان میں اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ 35 افراد کو معمولی چوٹیں لگی تھیں۔ جبکہ 5 افراد زیادہ زخمی ہیں ان کا علاج معالجہ جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 442394

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/442394/پاکستانی-زائرین-کی-بس-کو-ٹریفک-حادثہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com