تاریخ شائع کریں2019 11 November گھنٹہ 18:28
خبر کا کوڈ : 442393

لبنانی عوام کے مظاہرے شدت اختیار کر گئے

لبنان میں کرپشن کے خلاف عوامی مظاہرے جاری ہیں اور ہزاروں مظاہرین مختلف سیاستدانوں کی رہا‏ئشگاہوں کے باہر دھرنا دے کر بیٹھ گئے ہیں۔

بیروت سے ہمارے نمائندے کے مطابق دارالحکومت زیتونہ ریجن میں دھرنا دینے والے لوگ ملک میں آزاد حکومت کے قیام اور کرپشن میں ملوث عہدیدارورں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔سیکڑوں مظاہرین نے شمالی لبنان کے شہر طرابلس میں بعض سیاستدانوں کے گھر کے باہر دھرنا دے رکھا ہے۔ جنوبی لبنان کے شہروں مرجعیون اور حاصبا نیز شمالی شہر عکار کے علاقے قلیعات میں  کرپشن کے خلاف مظاہرے اور دھرنے جاری ہیں۔ ان شہروں میں مظاہرہ کرنے والے لوگ نیشنل سالویشن گورنمنٹ کے قیام اور قبل از وقت انتخابات کرانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔احتجاج اور مظاہروں میں شدت کے بعد بلیک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت ایک ہزار آٹھ سو لبنانی لیرہ تک پہنچ گئی ہے۔ لبنان میں سترہ اکتوبر سے مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے جس کے بعد وزیراعظم سعد الحریری کو اپنے عہدے سےاستعفی دینے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔
https://taghribnews.com/vdceow8exjh8exi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ