تاریخ شائع کریں2019 10 November گھنٹہ 20:06
خبر کا کوڈ : 442296

وحدت کانفرنس کا انعقاد ایران پر پابندیوں کے بے اثر ہونے کی دلیل ہے

آیت اللہ محسن اراکی" نے وحدت کانفرنس کے انعقاد کے حوالے سے ایک پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا
آج ہم 33ویں وحدت کانفرنس کے انعقاد کا باقاعدہ اعلان کرکے انتہائی خوشی اور مسرت کا احساس کررہے ہیں۔ آج ہم اس بات کا دعوا کرسکتے ہیں کہ جمہوری اسلامی ایران  مسلمان ممالک میں وحدت کا علم بردار ہے
وحدت کانفرنس کا انعقاد ایران پر پابندیوں کے بے اثر ہونے کی دلیل ہے
وحدت کانفرنس کا انعقاد ایران پر پابندیوں کے بے اثر ہونے کی دلیل ہے
تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی کے سربراہ " آیت اللہ محسن اراکی" نے وحدت کانفرنس کے انعقاد کے حوالے سے ایک پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا " آج ہم 33ویں وحدت کانفرنس کے انعقاد کا باقاعدہ اعلان کرکے انتہائی خوشی اور مسرت کا احساس کررہے ہیں۔ آج ہم اس بات کا دعوا کرسکتے ہیں کہ جمہوری اسلامی ایران  مسلمان ممالک میں وحدت کا علم بردار ہے اور ایران نے ہمیشہ ہی مسلمانوں کے درمیان اتحاد کے فروغ کے لیے کوششیں کی ہیں۔ آج اگر عالم اسلام کے جوانوں کو اجازت دی جائے کہ وہ اس کانفرنس میں شریک ہوسکیں تو دنیا کے ہر گوشہ سے مسلمان جوان جمع ہوکر فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے لگایئں گے اور فلسطین کی آزادی کے لیے اپنے جذبات کا اظھار کریں گے۔
 آج 33ویں وحدت کانفرنس کے انعقاد کا اعلان اس بات کی دلیل ہے کہ ایران پر لگائی جانے والی اقتصادی پابندیاں بے اثر ہیں اور ایران اپنی طے شدہ منزل کی جانب بڑھ رہا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcgyx9t3ak9tx4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ