تاریخ شائع کریں2019 10 November گھنٹہ 17:49
خبر کا کوڈ : 442295

بھارتی معیشت کو مودی کی غلط روش سے خطرہ

مودی سرکار معیشت کو غلط سمت میں لے جا رہی ہے جس سے بھارتی اداروں کو مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے
بین الاقوامی خبررساں ادارے نے عالمی ریٹنگ کے ادارے موڈیز کی رپورٹ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی منفی سوچ اور غلط فیصلوں نے بھارتی معیشت کو تباہی کے دہانے پر لا کر کھڑا کر دیا ہے۔
بھارتی معیشت کو مودی کی غلط روش سے خطرہ
بین الاقوامی خبررساں ادارے نے عالمی ریٹنگ کے ادارے موڈیز کی رپورٹ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی منفی سوچ اور غلط فیصلوں نے بھارتی معیشت کو تباہی کے دہانے پر لا کر کھڑا کر دیا ہے۔
موڈیز نے بھارتی معیشت کی ریٹنگ کو منفی قرار دے دیا۔ امریکی ریٹنگ کے ادارے موڈیز نے بھارتی وزیراعظم کو بڑا جھٹکا دیدیا۔ بھارتی معیشت کی ریٹنگ مستحکم سے منفی کر دی گئی۔
رپورٹ میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ مودی سرکار معیشت کو غلط سمت میں لے جا رہی ہے جس سے بھارتی اداروں کو مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور خسارے اور قرضوں میں اضافہ ہو گا۔
موڈیز کی رپورٹ کے آتے ہی بھارتی روپیہ اور سٹاک مارکیٹ تیزی سے گرنا شروع ہو گئے۔ ڈالر کے مقابلے بھارتی روپیہ 40 پیسے کمی کے بعد ایک سال کی کم ترین سطح 71 روپے 25 پیسے پر ٹریڈ کرنے لگا۔
اس طرح گذشتہ روز بھارتی روپیہ ایشیا کی بدترین پرفارمنس دکھانے والی کرنسی رہی۔
بھارتی روپے کی گراوٹ اور معیشت کی منفی ریٹنگ کے اثرات سٹاک مارکیٹ پر بھی نظر آئے اور بھارتی سٹاک مارکیٹ دوران ٹریڈنگ 150 پوائنٹس سے زائد گر گئی۔
یاد رہے کہ گذشتہ ماہ بھارت کے سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کا کہنا تھا کہ نریندر مودی حکومت کی متعصب پالیسیوں اور نااہلی کی وجہ سے ملک معاشی بحران میں پھنس گیا ہے اور اس کا مستقبل تاریک نظر آتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہندوستانی معیشت کوسمت دکھانے والے ممبئی شہر اور ریاست مہاراشٹر بھی بحران کی زد میں ہیں اوران دونوں ریاستوں میں گزشتہ پانچ سال میں سب سے زیادہ کارخانے اور فیکڑیاں بند ہوگئی ہیں۔ جبکہ کسانوں کی خودکشی میں مہاراشٹر اوّل نمبر پر ہے۔
انہوں نے معاشی بدحالی کی مکمل ذمہ داری مودی حکومت پرعائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت میں پیدا ہونے والی مندی کی وجہ سے چین سے درآمدات تیزی سے بڑھی ہے۔ حالیہ مدت میں درامدات 1.22 لاکھ کروڑ روپے بڑھی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcf10djtw6dj0a.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ