تاریخ شائع کریں2019 10 November گھنٹہ 17:40
خبر کا کوڈ : 442294

ایران اور پاکستان کے درمیان تجارتی تعلقات کے فروغ دینے پر رضا رحمانی کی تاکید

ایران کے وزیر برائے صنعت و تجارت نے مشترکہ مفادات کی فراہمی کے حوالے سے باہمی تعلقات کو بڑھانے اور اس سلسلے میں موجودہ صلاحیتوں کو بروئے کار
اسلامی جمھوریہ ایران کے وزیر برائے صنعت و تجارت اور کان کنی نے کہا ہے کہ ایران اور پاکستان، تمام بین الاقوامی حلقوں اور مختلف شعبوں میں ہمیشہ ایک دوسرے کے حامی رہے ہیں اور دونوں ملکوں کے درمیان مذہبی اور ثقافتی مشترکات بھی ہیں.
ایران اور پاکستان کے درمیان تجارتی تعلقات کے فروغ دینے پر رضا رحمانی کی تاکید
اسلامی جمھوریہ ایران کے وزیر برائے صنعت و تجارت اور کان کنی نے کہا ہے کہ ایران اور پاکستان، تمام بین الاقوامی حلقوں اور مختلف شعبوں میں ہمیشہ ایک دوسرے کے حامی رہے ہیں اور دونوں ملکوں کے درمیان مذہبی اور ثقافتی مشترکات بھی ہیں.
اسلامی جمھوریہ ایران کے وزیر برائے صنعت و تجارت اور کان کنی رضا رحمانی نے ہفتہ کے روز ایران اور پاکستان کے پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ کے سربراہ سید نوید قمر کیساتھ  ہونے والی ملاقات میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے درمیان تعلقات کے فروغ کی راہ میں کوئی بھی پابندی حائل نہیں ہے۔
ایران کے وزیر برائے صنعت و تجارت نے مشترکہ مفادات کی فراہمی کے حوالے سے باہمی تعلقات کو بڑھانے اور اس سلسلے میں موجودہ صلاحیتوں کو بروئے کار لانے پر زور دیا۔
انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ پاک ایران پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ کے فعال ہونے سے دونوں ملکوں کے تجارتی تعلقات کی راہ میں حائل رکاوٹوں کے دور ہونے سے پاکستان اور ایران کے تجارتی تعلقات میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔
اس موقع پر پاکستان کے پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ کے سربراہ سید نوید قمر نے کہا کہ اسلام آباد، تہران کے ساتھ باہمی تعاون کی راہ میں ہر قسم کی رکاوٹ کو دور کرنے کی کوشش کر رہا ہے تا کہ دونوں ممالک کے تجارتی روابط کا حجم قابل قبول حد تک پہنچ جائے۔
https://taghribnews.com/vdceow8eejh8ewi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ