تاریخ شائع کریں2019 10 November گھنٹہ 16:55
خبر کا کوڈ : 442290

سعودی نظام میں نئی نئی آزادیاں

سعودی عرب کے تعلیمی نصاب میں موسیقی اور تھیٹر کو شامل کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
سعودی وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان نے اپنی ٹویٹ میں اْن فنون کی تفصیلات پر روشنی ڈالی جو مملکت میں سرکاری تعلیمی نصاب میں شامل کیے جائیں گے۔
سعودی نظام میں نئی نئی آزادیاں
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے تعلیمی نصاب میں موسیقی اور تھیٹر کو شامل کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
سعودی وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان نے اپنی ٹویٹ میں اْن فنون کی تفصیلات پر روشنی ڈالی جو مملکت میں سرکاری تعلیمی نصاب میں شامل کیے جائیں گے۔
سعودی وزیر تعلیم کے ساتھ ملاقات کے بعد شہزادہ بدر نے اعلان کیا ہے کہ مملکت کے سکولوں میں موسیقی، تھیٹر اور دیگر فنون متعارف کرائے جائیں گے۔
سعودی وزیر ثقافت نے ٹویٹر پر سکول کے بچوں کے میوزیکل بینڈ کی ایک پرانی بلیک اینڈ وائٹ تصویر بھی پوسٹ کی اور اس کے ساتھ یہ عبارت تحریر کی خوب صورت دن واپس آئیں گے۔
یاد رہے گذشتہ ماہ سعودی عرب نے عام سیاحت کا اعلان کرتے ہوئے غیر ملکی خواتین کو عبایا پہننے سے بھی آزاد قرار دیا ہے جبکہ سیاحت کے لیے آنے والے غیر ملکی نامحرم مرد و خواتین کو ہوٹل میں ایک ہی کمرہ لینے کی اجازت بھی دے دی ہے۔
اس نئے قانون کے تحت اب کوئی غیر ملکی مرد سیاح کمرہ حاصل کرنے کے بعد اپنے ساتھ کسی بھی نامحرم خاتون کو رکھ سکے گا اور اسے اس بات کی دستاویزات بھی فراہم نہیں کرنا پڑیں گی کہ خاتون کا ان کے ساتھ کیا تعلق ہے۔
علاوہ ازیں نئے قوانین کے تحت سعودی عرب کی خواتین کو بھی ہوٹل میں کمرہ حاصل کرنے کا اختیار دیا گیا ہے، تاہم اسے کمرہ حاصل کرتے وقت اپنی شناخت ظاہر کرنی پڑے گی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب کی مقامی خواتین کو اس وقت ہی ہوٹل کا کمرہ دیا جاتا تھا جب انہیں گھر کے کسی مرد کی جانب سے تحریری اجازت دی جاتی تھی۔
اسی طرح سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں گذشتہ ماہ اکتوبر سے شروع ہونے والے میوزیکل و ثقافتی میلے ’ریاض سیزن‘ میں پہلی بار خواتین کی ریسلنگ ہوئی جسے دیکھنے بڑی تعداد میں شائقین میلے میں پہنچے۔
واضح رہے کہ ریاض حکومت نے حالیہ چند سال میں نہ صرف وہاں خواتین سیاحوں کے لیے نرمیاں متعارف کرائی ہیں بلکہ پہلی بار خواتین کو ڈرائیونگ کرنے، انہیں غیر محرم کے ساتھ نوکری کرنے، ماڈلنگ و اداکاری کرنے اور فیشن ویک میں شرکت کی اجازت بھی دے دی ہے۔
اب سعودی عرب میں خواتین غیر محرم مرد کے ساتھ نوکری بھی کرتی ہیں اور خواتین اداکاری کے شعبے میں بھی سامنے آئی ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcaounyw49nyu1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ