تاریخ شائع کریں2019 9 November گھنٹہ 19:04
خبر کا کوڈ : 442192

اقتصادی تعاون کی تنظیم ای سی او کے اجلاس کا آغاز

اقتصادی تعاون کی تنظیم ای سی او کے وزرائے خارجہ کا اجلاس ترکی کے شہر آنتالیہ میں شروع ہوگیا ہے
 وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف ای سی او کے وزرائے خارجہ کے چوبیسویں اجلاس میں اسلامی جمہوریہ ایران کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
اقتصادی تعاون کی تنظیم ای سی او کے اجلاس کا آغاز
اقتصادی تعاون کی تنظیم ای سی او کے وزرائے خارجہ کا اجلاس ترکی کے شہر آنتالیہ میں شروع ہوگیا ہے۔
 وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف ای سی او کے وزرائے خارجہ کے چوبیسویں اجلاس میں اسلامی جمہوریہ ایران کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ ایران پاکستان اور ترکی ای سی او کے بانی ہیں جبکہ جمہوریہ آذربائیجان، افغانستان، تاجکستان، ازبکستان، کرغیزستان، قزاقستان اور ترکمانستان کو بھی تنظیم کی مستقل رکنیت حاصل ہے۔
ای سی او کے وزرائے خارجہ کے ایک روزہ اجلاس میں مشترکہ اقتصادی مسائل اور تنظیم کے علاقائی اقتصادی اہداف کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔
قبل ازیں انتالیہ پہنچے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے ایٹمی معاہدے پر علمدرآمد کی سطح میں کمی کے چوتھے مرحلے کو قانونی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے معاہدے کے فریقوں کو پہلے خبردار کیا تھا کہ اگر انہوں نے ایران سے کیے گئے وعدے پورے نہ کیے تو تہران اگلے اقدام پر مجبور ہوجائے گا۔ 
https://taghribnews.com/vdcb95ba5rhba8p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ