تاریخ شائع کریں2019 9 November گھنٹہ 18:15
خبر کا کوڈ : 442187

لیڈر ہمیشہ انسانوں کو اکٹھا کرتا ہے تقسیم نہیں کرتا،

مجھے ایک سال پہلے کرتارپورکی اہمیت کا اندازہ ہوا، اور مجھے اندازہ ہی نہیں تھا
لیڈر ہمیشہ انسانوں کو اکٹھا کرتا ہے تقسیم نہیں کرتا، کوئی نہیں سمجھتا تھا کہ ساوتھ افریقہ میں انصاف ہوگا، نیلسن منڈیلا نے لوگوں کواکٹھا کیا
لیڈر ہمیشہ انسانوں کو اکٹھا کرتا ہے تقسیم نہیں کرتا،
بین الاوامی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے سکھ برادری کوگرونانک کا 550ویں سالگرہ کی مبارکباد دیتا ہوں اور انہیں خوش آمدید کہتا ہوں، مجھے ایک سال پہلے کرتارپورکی اہمیت کا اندازہ ہوا، اور مجھے اندازہ ہی نہیں تھاکہ میری حکومت اتنی باصلاحیت ہے کہ 10 ماہ میں یہ کام مکمل کرلیا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمارے نبی کریم صل اللہ علیہ وآلہ وسلم انسانوں کے لیے رحمت بن کرآئے، تمام پیغمبروں نےانصاف اور انسانیت کی بات کی، گرونانک کے فلسفے میں بھی انسانیت ہے۔
انہوں نے کہا کہ لیڈر ہمیشہ انسانوں کو اکٹھا کرتا ہے تقسیم نہیں کرتا، کوئی نہیں سمجھتا تھا کہ ساوتھ افریقہ میں انصاف ہوگا، نیلسن منڈیلا نے لوگوں کواکٹھا کیا اور میں جیسے ہی وزیراعظم بنا، مودی کوکہا کہ سب سے بڑامسئلہ غربت ہے لہذا بارڈرکھل جائے، تجارت ہو تو غربت ختم ہوسکتی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سدھو نے مجھے کہا تھا کہ یہ بارڈرکھول دو، مودی اگرمیری بات سن رہے ہیں توکہتا ہوں انصاف سے امن ہوتا ہے۔ نریندرمودی کشمیر کے لوگوں کو انصاف دیں، مقبوضہ کشمیر میں اس وقت زمین کانہیں انسانیت کامسئلہ ہے، کشمیرکا مسئلہ بات چیت کے ذریعے حل کرسکتے ہیں۔ جب کشمیریوں کو ان کا حق مل جائے گا تو خطے میں خوشحالی آئے گی اور یہ شروعات ہے، ایک دن بھارت سے ایسے تعلقات ہوں گے جو ہونے چاہیے تھے۔
https://taghribnews.com/vdcfc0djew6djya.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ