تاریخ شائع کریں2019 9 November گھنٹہ 14:45
خبر کا کوڈ : 442172

ایران اور روس کے نایب وزرائے خارجہ کے درمیان اہم امور پر تبادلہ خیال

ایران اور روس کے نائب وزرائے خارجہ نے ماسکو میں جاری ایٹمی عدم پھیلاؤ سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس کے موقع پر ایک دوسرے سے ملاقات اور گفتگو
سید عباس عراقچی اور سرگئی ریابکوف کے درمیان ہونے والی ملاقات میں یورپ کی وعدہ خلافیوں اور ایران کی جانب سے ایٹمی معاہدے پر عملدآمد کی سطح میں کمی کے چوتھے مرحلے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ 
ایران اور روس کے نایب وزرائے خارجہ کے درمیان اہم امور پر تبادلہ خیال
ایران اور روس کے نائب وزرائے خارجہ نے ماسکو میں جاری ایٹمی عدم پھیلاؤ سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس کے موقع پر ایک دوسرے سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔
سید عباس عراقچی اور سرگئی ریابکوف کے درمیان ہونے والی ملاقات میں یورپ کی وعدہ خلافیوں اور ایران کی جانب سے ایٹمی معاہدے پر عملدآمد کی سطح میں کمی کے چوتھے مرحلے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ 
ایران کے نائب وزیر خارجہ اور مشرق وسطی کے امور میں روسی صدر کے خصوصی نمائندے نے بھی ماسکو اجلاس کے موقع پر ایک دوسرے سے ملاقات کی ہے۔ 
 سید عباس عراقچی اور میخائل بوگدانوف کے درمیان ہونے والی ملاقات میں عراق، لبنان، شام اور یمن کی صورتحال نیز اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے پیش کیے جانے والے ہرمز پیس پلان کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔
سید عباس عراقچی اور بوگدانوف نے خلیج فارس اور مشرقی وسطی کی تبدیلیوں کے بارے میں تہران اور ماسکو کے درمیان تبادلہ خیال کا سلسلہ جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔ 
ایٹمی توانائی، ترک اسلحہ اور عدم پھیلاؤ کے عنوان سے بین الاقوامی ایٹمی عدم پھیلاؤ کانفرنس جمعے سے روس کے دارالحکومت ماسکو میں شروع ہوگئی ہے۔ اس کانفرنس میں دنیا کے چالیس ملکوں نیز اقوام متحدہ اور آئی اے ای اے جیسے عالمی اداروں کے نمائندے اور ماہرین شرکت کر رہے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcja8ex8uqexvz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ