تاریخ شائع کریں2019 8 November گھنٹہ 20:32
خبر کا کوڈ : 442094

القاعدہ سرغنہ کی اطلاع فراہم کرنے والے کو بھاری انعام دیا جائے گا

معلومات فراہم کرنے والے کو مجموعی طور پر 10 ملین ڈالر انعام دینے کا اعلان کیا ہے
امریکہ نے القاعدہ کے دو اہم رہنماؤں سعد بن عاطف العولقی اور ابراہیم احمد محمود القوصی کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والے کو مجموعی طور پر 10 ملین ڈالر انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔
القاعدہ سرغنہ کی اطلاع فراہم کرنے والے کو بھاری انعام دیا جائے گا
امریکہ نے القاعدہ کے دو اہم رہنماؤں سعد بن عاطف العولقی اور ابراہیم احمد محمود القوصی کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والے کو مجموعی طور پر 10 ملین ڈالر انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔
 بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے القاعدہ کے دو اہم رہنماؤں سعد بن عاطف العولقی اور ابراہیم احمد محمود القوصی کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والے کو مجموعی طور پر 10 ملین ڈالر انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ امریکہ ان رہنماؤں کی گرفتاری یا ہلاکت پر مددگار کو انعامی رقم کی فراہمی اپنے ’انصاف کے لیے انعام‘ اسکیم کے تحت جاری کرے گا۔ اس حوالے سے امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ سعد بن عاطف العولقی کی گرفتاری میں مدد دینے والے کو 6 ملين اور ابراہيم احمد محمود القوصی کے بارے ميں معلومات فراہم کرنے پر 4 ملين ڈالر انعام دينے کا اعلان کيا گیا ہے۔ سعد بن عاطف العولقی يمن کے ايک صوبے میں القاعدہ کا رہنما ہے جو شدت پسندوں کو امريکہ پر حملوں کے لیے کئی بار سرعام ترغيب دے چکا ہے جب کہ محمود القوصی کو بھی امریکی شہریوں اور املاک کے لیے خطرہ خیال کیا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ ’انصاف کے ليے انعام‘ نامی اسکیم کے تحت امريکی حکومت نے 35  برسوں ميں 150 ملين ڈالر کی رقوم بطور انعامات خرچ کی ہے اور امریکی حکام اسامہ بن لادن اور ابوبکر بغدادی کی ہلاکتوں کو اسی اسکیم کی کامیابی سمجھتے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdccoiq002bq0x8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ