QR codeQR code

برکینا فاسو میں نامعلوم مسلح افراد کی دہشتگردی

افریقی ملک برکینا فاسو میں مسلح افراد نے بس پر فائرنگ کرکے 97 افراد کو ہلاک و زخمی کردیا ۔

8 Nov 2019 گھنٹہ 20:09

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افریقی ملک برکینا فاسومیں نامعلوم مسلح افراد نے کینیڈین گولڈ مائن کمپنی کی بس پر اندھادھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 37 افراد ہلاک جب کہ 60 زخمی ہوگئے۔


افریقی ملک برکینا فاسو میں مسلح افراد نے بس پر فائرنگ کرکے 97 افراد کو ہلاک و زخمی کردیا ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افریقی ملک برکینا فاسومیں نامعلوم مسلح افراد نے کینیڈین گولڈ مائن کمپنی کی بس پر اندھادھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 37 افراد ہلاک جب کہ 60 زخمی ہوگئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پہلے ملازمین کی بس کے آگے موجود سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو دھماکے سے اڑایا گیا جس کے بعد ملازمین کی بس پر فائرنگ کی گئی۔
کینیڈین گولڈ مائن کمپنی کے ساتھ کام کرنے والے آسٹریلین کنٹریکٹر کا کہنا ہے کہ حملے میں کسی آسٹریلوی باشندے کی ہلاکت سامنے نہیں آئی تاہم افریقی مائننگ کمپنی کے کئی افراد حملے میں ہلاک ہوئے۔ واقعے کے بعد زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم مزید افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔
برکینا فاسوکے سکیورٹی حکام کے مطابق کسی بھی تنظیم کی جانب سے ابھی تک حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے تاہم فائرنگ کے واقعے کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 442091

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/442091/برکینا-فاسو-میں-نامعلوم-مسلح-افراد-کی-دہشتگردی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com