QR codeQR code

پاکستان میں شیعہ علماء کی جانب سے ہفتہ وحدت منانے کا اعلان

جعفریہ الائنس پاکستان کی کا بینہ کا اہم اجلاس بار گاہ حسینی پی ای سی ایچ سوسائٹی میں علامہ رضی جعفر نقوی کی صدارت میںمنعقد ہوا

8 Nov 2019 گھنٹہ 19:52

جعفریہ الائنس پاکستان کی کا بینہ کا اہم اجلاس بار گاہ حسینی پی ای سی ایچ سوسائٹی میں علامہ رضی جعفر نقوی کی صدارت میںمنعقد ہوا


بین الاقوامی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، جعفریہ الائنس پاکستان کی کا بینہ کا اہم اجلاس بار گاہ حسینی پی ای سی ایچ سوسائٹی میں علامہ رضی جعفر نقوی کی صدارت میںمنعقد ہوا جس میں علامہ حسین مسعودی،علامہ باقر زیدی،علامہ نثار قلندری،علامہ فرقان حیدرعابدی، علامہ رجب علی بنگش، شبر رضا سمیت دیگر نے شر کت کی اس مو قع پر علامہ رضی جعفر نقوی نے محرم الحرام کے موقع پر سندھ بھر میں سیکورٹی کے انتظامات کی تعریف کرتے ہوئے سیکورٹی اداروں کی کارکردگی کو سراہا
انہوں نے کہا کہ قرآنی اور سیرت معصومین ؑ کا تقاضا ہے کہ امت محمدی ؐ کی وحدت اور اتحاد کے لئے کام کیا جائے بھائی چارگی کے فروغ کے لئے عیدمیلادالنبی کے مشترکہ پروگرامز اور اجتماعات منعقد کئے جائیں سینکڑوں مشترکات کو بنیاد بناکر معمولی اختلافی مسائل کو پس پشت ڈال کر ملت اسلامیہ کی وحدت کا عملی مظاہرہ کریں۔
انہوں نے کہا ہمیں چائیے پیغمبر گرامی ؐ کی سیرت سے درس لیتے ہوئے باہمی اختلافات اور فروعی و جزوی مسائل کے حل کے لئے امن محبت رواداری تحمل اور برداشت کا راستہ اختیار کریں۔
علامہ کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ میں شیعہ سنی کی تفریق اور مسلکی اختلافات کے خاتمے امن و آشتی کے فروغ کا راستہ اپنا کر ہم خالق کائنات اور منجی بشریت رحمت اللعالمین ؐ کی خوشنودی حاصل کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ  خاتم المرسلین کی میلا د کا جشن منانے کا سب سے بہتر طریقہ یہ ہے کہ امت مسلمہ بالخصوص اور عالم انسانیت بالعموم حضور اکرم کی سیرت و سنت اور فرامین پر عمل کرے اور اپنی انفرادی اجتماعی روحانی دینی و دنیاوی مسائل کا حل تلاش کرنے کے لئے حضور اکرم ؐ کے اسوہ حسنہ کو نمونہ عمل قرار دے۔


خبر کا کوڈ: 442088

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/442088/پاکستان-میں-شیعہ-علماء-کی-جانب-سے-ہفتہ-وحدت-منانے-کا-اعلان

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com