تاریخ شائع کریں2019 8 November گھنٹہ 19:35
خبر کا کوڈ : 442084

ایرانی صدر کی جانب سے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں امداد رسانی کیلئے تاکید اور جانی افسوس۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے مشرقی آذربائیجان کے گورنر سے ٹیلیفون پر گفتگو میں زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں امداد رسانی کے سلسلے
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے مشرقی آذربائیجان کے گورنر سے ٹیلیفون پر گفتگو میں زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں امداد رسانی کے سلسلے میں تمام وسائل کو بروی کار لانے کی تاکید کی ہے۔
ایرانی صدر کی جانب سے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں امداد رسانی کیلئے تاکید اور جانی افسوس۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے مشرقی آذربائیجان کے گورنر سے ٹیلیفون پر گفتگو میں زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں امداد رسانی کے سلسلے میں تمام وسائل کو بروی کار لانے کی تاکید کی ہے۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے مشرقی آذربائیجان کے گورنر سے ٹیلیفون پر گفتگو میں زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں امداد رسانی کے سلسلے میں تمام وسائل کو بروی کار لانے کی تاکید کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایران کے 6 صوبوں مشرقی آذربائیجان، اردبیل، گیلان، زنجان، مغربی آذربائیجان اور قزوین میں 5 اعشاریہ 9 کی شدت کا زلزلہ آیا ہے جس کے نتیجے میں اب تک 5 افراد جاں بحق اور 332 زخمی ہوگئے ہیں۔ زلزلہ کافی شدید تھا جو 10 سیکنڈ تک جاری رہا ۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 9 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کے بعد متعدد آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے ہیں جن کا سلسلہ جاری ہے۔ امدادی ٹیموں کو متاثرہ علاقوں کی طرف روانہ کردیا گیا ہے۔ صدر روحانی نے زلزلہ کے نتیجے میں  میانہ علاقہ  میں بعض شہریوں کے جاں بحق ہونے پر بھی تعزیت پیش کی ۔
https://taghribnews.com/vdcbw5baarhbagp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ