تاریخ شائع کریں2019 8 November گھنٹہ 18:55
خبر کا کوڈ : 442078

ایران اور پاکستان کے درمیان تجارتی تعلقات کو فروغ دینے پر اہم تبادلہ خیال۔

پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے چیمبرآف کامرس کے چیئرمین مقصود انور پرویز نے جمعرات کے روز ایرانی قونصلر جنرل محمد باقر بیگی کے ساتھ ملاقات
پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے چیمبرآف کامرس کے چیئرمین مقصود انور پرویز نے جمعرات کے روز ایرانی قونصلر جنرل محمد باقر بیگی کے ساتھ ملاقات
ایران اور پاکستان کے درمیان تجارتی تعلقات کو فروغ دینے پر اہم تبادلہ خیال۔
پاکستان نے ایران کے ساتھ مشترکہ چیمبرآف کامرس کے قیام پر تاکید کی ہے۔
پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے چیمبرآف کامرس کے چیئرمین مقصود انور پرویز نے جمعرات کے روز ایرانی قونصلر جنرل محمد باقر بیگی کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں کہا کہ ہم اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ مشترکہ چیمبر آف کامرس کے قیام اور صوبہ خیبرپختونخواہ میں ایرانی تجار کی سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تہران و اسلام آباد کو دوطرفہ تجارتی تعلقات میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے کوشش کرنی چاہئیے۔
مقصود انور پرویز کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی لین دین کے حجم کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ گوادر اور چابہار بندرگاہیں ایران اور پاکستان کے درمیان تجارتی تعلقات کو فروغ میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں۔
انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ مذھبی اور ثقافتی رشتوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران و پاکستان کی گیس پائپ لائن دوطرفہ تعلقات میں اہم سنگ میل ہے۔
ایرانی قونصلر جنرل نے اس ملاقات میں کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بینکاری چینل کا فقدان تجارتی تعلقات کی توسیع کی راہ میں اہم رکاوٹ ہے۔
محمد باقر بیگی نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کے حجم کو پانچ ارب ڈالر تک بڑھ جانا چاہیئے۔
https://taghribnews.com/vdcefw8evjh8e7i.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ