QR codeQR code

کانگریس پارٹی کے کارکنوں کا ہندستان بھر میں احتجاجی مظاہرہ

ہندوستان میں نوٹ بندی کو تین سال پورے ہونے پر کانگریس پارٹی نے پورے ملک میں احتجاجی ریلیاں نکالیں

8 Nov 2019 گھنٹہ 18:43

نوٹ بندی کی تیسری برسی پر پورے ملک میں احتجاجی مظاہرے کرکے وزیر اعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا ہے کہ اپنے اس تغلقی فرمان پر ملک کے عوام سے معافی مانگیں۔نئی دہلی میں یوتھ کانگریس کے اراکین نے ریزرو بینک کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا اور مظاہرہ کیا ۔


ہندوستان میں نوٹ بندی کو تین سال پورے ہونے پر کانگریس پارٹی نے پورے ملک میں احتجاجی ریلیاں نکالیں
ہندوستانی میڈیا کے مطابق کانگریس پارٹی کے کارکنوں نے نوٹ بندی کی تیسری برسی پر پورے ملک میں احتجاجی مظاہرے کرکے وزیر اعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا ہے کہ اپنے اس تغلقی فرمان پر ملک کے عوام سے معافی مانگیں۔نئی دہلی میں یوتھ کانگریس کے اراکین نے ریزرو بینک کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا اور مظاہرہ کیا ۔اسی کے ساتھ کانگریس صدر سونیاگاندھی نے بھی جمعے کو ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ تین سال پہلے مودی حکومت نے بغیر سوچے سمجھے نوٹ بندی کا فیصلہ کیا ۔ انھوں نے کہا کہ مودی حکومتک کو بتانا چاہئے کہ اس فیصلے سے ملک کو کیا حاصل ہوا؟محترمہ سونیاگاندھی نے کہا کہ نوٹ بندی کے فائدے کے سلسلے میں جو دعوے کئے گئے تھے ان کو خود ریزرو بینک آف انڈیا نے غلط قرار دیا ہے۔محترمہ گاندھی نے کہا کہ آٹھ نومبر دو ہزار سولہ کو جب مسٹر مودی نے پانچ سو اور ایک ہزار روپے کے نوٹ بند کرنے کا اعلان کیا تھا تو دعوی کیا تھا کہ اس سے کالا دھن ختم ہوجائے گا، نقلی نوٹ کا کاروبار بند ہوگا اور دہشت گردی پر لگام لگ سکے گی۔ انھوں نے کہا کہ حکومت نے سپریم کورٹ میں بھی دعوی کیا تھا کہ اس سے تین لاکھ کروڑ روپے کا کالا دھن بازار میں نہيں آپائے گا لیکن ان کے یہ سارے دعوے غلط ثابت ہوئے ۔


خبر کا کوڈ: 442077

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/442077/کانگریس-پارٹی-کے-کارکنوں-کا-ہندستان-بھر-میں-احتجاجی-مظاہرہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com