QR codeQR code

ابوبکر البغدادی کی بیوہ نے دہشت گرد تنظیم داعش کے بارے میں اہم اطلاعات فراہم کیں۔

عراقی سیکیورٹی اداروں کے سربراہ ''فراس الزبیدی'' کا کہنا ہے کہ تکفیری دہشت گردوں کو بھاری اسلحہ سمیت گرفتار کیا گیا ہے۔

8 Nov 2019 گھنٹہ 17:34

بین الاقوامی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، عراقی سیکیورٹی اہلکاروں نے خفیہ اطلاعات پر امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ دو اہم دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

دوسری طرف ابوبکر البغدادی کی بیوہ نے دہشت گرد تنظیم داعش کے بارے میں اہم انکشافات کیا ہے۔ ترکی سے تعلق رکھنے والے ایک سیکیورٹی اہلکار کا کہنا ہے کہ حال ہی میں مارے جانے والے ابوبکر البغدادی کی بیوہ نے داعش کے بارے میں اہم انکشافات کئے ہیں۔
ترک سیکیورٹی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایاکہ ابوبکر کی بیوہ ''فوزی محمد القبیسی'' عرف ''رانیہ محمود'' نے داعش اور ابوبکر البغدادی کے بارے میں نہایت اہم انکشافات کئے ہیں۔
ترک اہلکار کے مطابق فوزی محمد القبیسی ابوبکر کی پہلی بیوی تھی۔

خبر کا کوڈ: 442075

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/442075/ابوبکر-البغدادی-کی-بیوہ-نے-دہشت-گرد-تنظیم-داعش-کے-بارے-میں-اہم-اطلاعات-فراہم-کیں

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com