QR codeQR code

سعودی جارحین کی جانب سے کشیدگی انکے نقصان پر منتہی ہے

یمن کی مسلح افوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ یمن کے سرحدی علاقوں میں سعودی جارحین کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

8 Nov 2019 گھنٹہ 17:04

صوبہ الحدیدہ میں سعودی جارحین کی طرف سے اسٹاک ہوم جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے اور سعودی اس علاقے میں دراندازی اور اپنے فوجی تعینات کرنے کی کوششیں بھی کررہے ہیں تاہم اب تک ان کی تمام کوششین ناکام رہی ہیں


یمن کی مسلح افوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ یمن کے سرحدی علاقوں میں سعودی جارحین کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے گذشتہ اڑتالیس گھنٹوں میں بعض سرحدی محاذوں پر سعودی جارحین کی جانب سے کشیدگی پیدا کئے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جارحین کی کشیدگی کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا بلکہ اس طرح کے اقدامات سے ان کے دسیوں افراد ہلاک اور زخمی ہوں گے۔یحیی سریع نے تاکید کے ساتھ کہا کہ صوبہ الحدیدہ میں سعودی جارحین کی طرف سے اسٹاک ہوم جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے اور سعودی اس علاقے میں دراندازی اور اپنے فوجی تعینات کرنے کی کوششیں بھی کررہے ہیں تاہم اب تک ان کی تمام کوششین ناکام رہی ہیں۔صنعا اور ریاض کے وفود کے درمیان الحدیدہ میں جنگ بندی کے لئے اسٹاک ہوم معاہدے پراٹھارہ دسمبر دوہزار اٹھارہ سے عمل درآمد کا اعلان کیا گیا لیکن سعودی اتحاد ہر روز اس کی خلاف ورزی کرتا ہے ۔سعودی عرب امریکہ ، متحدہ عرب امارات اور چند دیگر ممالک کی حمایت و مدد سے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر حملے کر رہا ہے اور اس ملک کا زمینی ، بحری اور فضائی محاصرہ کئے ہوئے ہے۔یمن پر سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے وحشیانہ حملوں کی وجہ سے اب تک سولہ ہزار سے زیادہ یمنی شہید ، دسیوں ہزار زخمی اور لاکھوں دربدر اور بےگھر ہوچکے ہیں۔جبکہ اس ملک کو دواؤں اور خوراک کی شدید قلت کا سامنا ہے۔


خبر کا کوڈ: 442072

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/442072/سعودی-جارحین-کی-جانب-سے-کشیدگی-انکے-نقصان-پر-منتہی-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com